کراچی (مدیحہ اکبر ) ٹیلی نار اور تعمیر پاکستان مائیکرو فنانس بینک کے جوائنٹ وینچر ایزی پیسہ نے A2Z ای پے منٹس کے ساتھ سندھ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے کے الیکٹرانک ٹکٹ کے اجراء تصدیق اور چالان کی وصولی کے لئے اشتراک عمل کرلیا۔ ایزی پیسہ کے سربراہ اور چیف فنانشل آفیسر یحییٰ خان نے کہا کہ ایزی پیسہ پاکستان کے عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لئے سرکاری اداروں کے ساتھ اپنے مضبوط اشتراک پر یقین رکھتا ہے۔ A2Z ای پے منٹس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شاکر اللہ نے کہا کہ سسٹم جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی پر مبنی نظام ہے۔