حکومت پاکستان نے پی آئی اے کو کارپوریشن سے کمپنی میں تبدیل کر دیا

image

بیورو چیف اسلام آباد: حکومت نے ایک بار پھر پارلیمنٹ کو بائی پاس کرتے ہوئے صدارتی آرڈنینس کے ذریعے پی آئی اے کو کارپوریشن سے کمپنی میں تبدیل کر دیا۔

صدر ممنون حسین نے پی آئی اے کو پرائیوٹ کارپوریشن بنانے سے متعلق صدارتی آرڈیننس جاری کردیا، جس کے بعد پی آئی اے کارپوریشن سے کمپنی میں تبدیل ہوگئی۔ اس سے قبل چالیس ارب روپے کے ٹیکسوں کی وصولی کے لئے بھی حکومت نے پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر ہی صدارتی آرڈیننس کے ذریعے فیصلہ کیا تھا۔ تاہم کمپنی میں تبدیل ہونے کے بعد پی آئی اے کو نجی شعبے کے سپرد کرنے میں اس کے اثاثوں اور ملازمین کو قانونی تحفظ ملے گا۔ پی آئی اے کمپنی لمیٹڈ میں حکومت کے پچاسی فیصد شیئرز ہیں، اور کمپنی میں تبدیل ہونے کے بعد اس کے تمام روٹس بحال رہیں گے، یاد رہے عالمی مالیاتی فنڈ سے معاہدے کے تحت حکومت جون دوہزار سولہ تک پی آئی اے کی نجکاری کی پابند ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پی آئی اے کے چھبیس سے چوہتر فیصد تک شیئرز فروخت کرسکتی ہے، ادھر پی آئی اے کی مختلف مزدور یونینز نے ادارے کی نجکاری کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں