کراچی : سیمنٹ کی خریدو فروخت میں پندرہ فیصد اضافہ

image

کراچی نیوز ڈیسک : رواں مالی سال پانچ ماہ کے دوران مقامی سطح پرسیمنٹ کی فروخت میں پندرہ فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا سیمنٹ کی فروخت ایک کروڑ بائیس لاکھ ٹن رہی۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررزایسوسی ایشن کے مطابق رواں مالی سال جولائی سینومبر کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت پندرہ فیصد اضافے سے ایک کروڑ بائیس لاکھ لاکھ ٹن رہی جوگذشتہ سال اسی عرصے کے دوران ایک کروڑ پانچ لاکھ ٹن تھی۔ رواں سال نومبر میں سیمنٹ کی فروخت بیس فیصد اضافے سے اٹھائیس لاکھ تینتالیس ہزار ٹن رہی، ایسو سی ایشن کے مطابق ایرانی سیمنٹ کی غیر قانونی در آمد کے باعث جولائی تا نومبر سیمنٹ کی برآمدات میں پچیس فیصد کی واضح کمی ریکارڈ کی گئی سیمنٹ کی برآمدت پچیس لاکھ ساٹھ ہزارٹن رہی جبکہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے کے دوران چونتیس لاکھ پچاس ہزار ٹن برآمد کیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں