سندھ : گنے کے ریٹ کا معاملہ ابھی تک حل نہ ہو سکا

image

سندھ ( کراچی نیوز ڈیسک )سندھ میں گنے کی قیمت کا معاملہ طے نہ ہوسکا، سندھ آبادگار بورڈ نے گنے کی امدادی قیمت میں اضافے کے لئے وزیراعظم سے مداخلت کی اپیل کردی۔

سندھ آبادگار بورڈ کے صدر عبدالمجید نظامی کا کہنا ہے کہ صوبہ سندھ میں تاحال گنے کی امدادی قیمت طے نہیں کی جاسکی، جس کی وجہ سے صوبے میں گنے کی کرشنگ کا آغاز نہیں ہوسکا، وزیراعظم خود اس معاملے میں مداخلت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کو گنے کی امدادی قیمت میں اضافے کی ہدایت دیں۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی سندھ حکومت نے گنے کی امدادی قیمت میں اضافہ نہ کرنے کی حکمت عملی اپنائی ہوئی ہے، جس کی وجہ شوگر ملز مالکان کا دباوٴ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نومبر میں وزیراعلیٰ سندھ نے دو روز میں گنے کی امدادی قیمت ایک سو پچاسی روپے فی چالیس کلو گرام مقرر کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی، لیکن تاحال نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا گیا، جبکہ پنجاب میں گنے کی قیمت بڑھا کر ایک سو اسی روپے فی چالیس کلو گرام کردی گئی، وزیراعظم سندھ کے لئے بھی امدادی قیمت میں اضافہ کروائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں