سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین کافی عرصے بعد عدالت میں پھٹ پڑے، انہوں نے اپنی بے بسی کا خوب رونا رویا۔
جس میں ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کسی اور کے جھگڑے میں آخر انہیں کیوں پھنسایا جارہا ہے، ان کے بیان نے کئی سوالات کو جنم دے دیا ہے۔انسدادی دہشتگردی عدالت میں ڈاکٹر عاصم کا ایک سوال،جھگڑا کسی کا، مجھے کیوں گھسیٹا جارہا ہے،ڈاکٹر عاصم کے وکیل نے اس پر وضاحت پیش کردی،ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے اسٹیبلشمنٹ مخالف بیان کے بعد کارروائیاں شروع ہوئی۔مقتدر حلقوں میں یہ سوال تیزی سے جنم لے رہا ہے،کہ ڈاکٹر عاصم کا اشارہ آخر کس کی جانب ہے۔