کراچی نیوز ڈیسک : کراچی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت کورہیڈ کواٹرزمیں اہم اجلاس ہوا، جس میں دہشتگردی کے خلاف کارروائی میں مزید تیزی لانے پر اتفاق کیا گیا۔
جنرل راحیل شریف کور فائیو ہیڈکواٹرپہنچے جہاں کورکمانڈرکراچی لیفٹننٹ جنرل نوید مختارنے ان کا استقبال کیا،اجلاس میں ہوئے اہم اور سخت فیصلے،عسکری قیادت نے دہشتگردی کے خلاف کارروائی میں مزید تیزی پراتفاق کیا،دہشت گردی کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن پرسیاسی قیادت کودوبارہ اعتماد میں لینے کی تجویز زیرغورآئی، طے پایا کہ نئی حکمت عملی پرعملدرآمد سے قبل سیاسی قیادت کواعتماد میں لیا جائے گا،اس حوالے سے آئندہ چندروزمیں اسلام آباد میں سیاسی قائدین کا اجلاس بھی بلایا جائے گا۔اجلاس میں ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا گیا۔ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹنٹ جنرل رضوان اختر، کورکمانڈرکراچی لیفٹننٹ جنرل نوید مختاراورڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر بھی اجلاس میں شریک تھے۔