پھر سے گو نواز گو لاہور کی سڑکوں پر

گو نواز گو کا نعرہ ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کا پیچھا چھوڑنے کا نام ہی نہیں لے رہا


پنجاب اور سندھ میں آج بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ شروع ہو چکا ہے جس میں صبح سات بجے سے لیکر اب تک پولنگ کا سلسلہ جاری ہے اسی سلسلے میں جب میاں نواز شریف اپنا ووٹ ڈالنے آئے تو مخالفین کا خون اور جوش ایک بار پھر گرما گیا اور لاہور کی سڑکوں پر ایک بار پھر سے گو نواز گو کے شدید نعرے سنا ئی دیے میاں نواز شریف نے اپنا ووٹ ڈالا اور لوگوں کے ہجوم میں سے ہوتے ہوئے سیکیورٹی کے حصار میں اپنا ہاتھ ہلاتے ہوئے چلے گئے میڈیا کے لوگوں نے بات کرنے کو کوشش کی لیکن شائد انھوں نے ماضی کو دیکھتے ہوئے مناسب نہیں سمجھا کہ ایک بار پھر ان پر الزام نہ لگ جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں