تازہ خبر ہے کہ بالی وڈ کے ’دبنگ خان‘ کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی زندگی کی داستان شائع کی جائے گی۔
اس سوانح عمری میں سلمان کے کون سے پہلوؤں اور ان کی زندگی سے جڑے واقعات اور شخصیات کو شامل کیا جائے گا یہ تو اسے پڑھنے کے بعد ہی معلوم ہو سکے گا۔
سلمان کی سوانح عمری لکھنے والے دہلی کے صحافی جسیم خان کے بارے میں زیادہ تو کوئی نہیں جانتا ہاں اتنا ضرور ہے کہ یہ کتاب سلمان کی زندگی کی طرح ہی ایکشن سے بھر پور اور خاصی رنگین ہونے والی ہے کیونکہ سلمان خان کی زندگی بھی ایک بلاک بسٹر فلم کی طرح ہی نظر آتی ہے۔
جب سلمان کی فلاپ فلمیں بھی دو سو کروڑ سے زیادہ کا بزنس کرتی ہیں تو ان کی زندگی پر مبنی یہ کتاب کیا کمال کر سکتی ہے اس کا اندازہ لگانا مشکل نہیں۔