آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اتوار کے روز کہا ہے کہ عمران فاروق قتل کیس کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کیس کی ایف آئی آر درج کرنے کی منظوری حکومت نے دی اور مقدمہ جے آئی ٹی کی روشنی میں درج کیا گیا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ عمران فاروق قتل کیس کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں جبکہ کیس سے متعلق وزیراعظم کی معلومات بھی محدود ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے ملزمان کی گرفتاری کے بعد ایف آئی آر درج کرنے کافیصلہ کیا گیا اور جے آئی ٹی کی روشنی میں عمران فاروق قتل کا مقدمہ درج کیاگیا۔
چوہدری نثار نے کہا کہ میں نے عمران فاروق قتل کیس کی جے آئی ٹی نہیں پڑھی، یہ عدالت میں پیش ہوگی، میرا اسے پڑھنا نہیں بنتا۔
خیال رہے کہ عمران فاروق کے قتل کی ایف آئی آر گزشتہ روز اسلام آباد میں ایف آئی نے درج کیا تھا، مقدمے میں الطاف حسین سمت 7 افراد کو ملزم نامزد کیا گیا تھا۔
عمران فاروق قتل کیس میں نامزد تین ملزمان معظم علی ، سید محسن اور خالد شمیم کو ڈیوٹی مجسٹریٹ اسلام آباد سید حیدر شاہ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
‘رینجرز کو قانونی تحفظ کے بغیرسندھ میں نہیں چھوڑیں گے’
رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے حوالے سے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے رینجرز کی تعیناتی کی ریکوزیشن نہ بھیجی تو واپس بلا لیا جائے گا.
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی سمری تاحال نہیں بھجوائی.
چوہدری نثار نے کہا کہ رینجرز سندھ میں قانونی تحفظ کے بغیرکام کررہی ہے تاہم اس کو اس تحفظ کے بغیرسندھ میں نہیں چھوڑا جائے گا.