حکومت نے فیصلہ واپس نہ لیا تو سڑکوں پر آئیں گے

image

حکومتی ٹیکسز کیخلاف اپوزیشن رہنماوں کی حکمت عملی تیار۔

اسلام آباد:حکومت کے عائد کردہ نئے ٹیکسز کے خلاف اپوزیشن جماعتوں نے حکمت عملی تیار کرلی۔ شیخ رشید کہتے ہیں حکومت نے فیصلہ واپس نہ لیا تو سڑکوں پر آئیں گے۔اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے درمیان ملاقات پارلیمنٹ ہاوٴس اسلام آباد میں ہوئی۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال سمیت حکومت کی طرف سے حال ہی میں عائد کردہ نئے ٹیکسز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماوٴں کی ملاقات میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ حکومت کی طرف سے عائد کردہ ٹیکسز کے خلاف قومی اسمبلی میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا حکومت نے فیصلہ واپس نہ لیا تو پھر سڑکوں پر آئیں گے۔ حکومت اپنے شاہی اخراجات میں کمی کیوں نہیں لارہی۔ پیسے حکومت خرچ کرے ٹیکس عوام پر لگے یہ کہاں کا انصاف ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں