لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رضاربانی کا کہنا تھا کہ جمہوریت کا استحکام اور پارلیمان کی بالادستی ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔
پاکستان کےمڈل کلاس طبقے کو سیاسی شعور اجاگر کرنا چاہیے،رضا ربانی کا کہنا تھا کہ نیشنل سیکیورٹی کونسل کا تجربہ ناکام ہوگیا ،پرویز مشرف کے دورمیں نیشنل سیکیورٹی کونسل کا تصورآزمایا جا چکا ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان مزید تجربات کا متحمل نہیں ہوسکتا، انہوں نے کہا کہ ملکی اداروں کے درمیان ڈائیلاگ کا ہونالازم ہے،ڈائیلاگ کے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا،،قائداعظم کے پاکستان میں رجعت پسندی اورفرقہ واریت کا کوئی تصورنہیں تھا۔