کراچی( نیوز ڈیسک ) ڈی جی رینجرز سندھ نے چہلم کے جلوس کی سکیورٹی کاجائزہ لیا، اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز بلال اکبر کا کہنا تھا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا،
دہشت گردوں کا دوبارہ کراچی میں پنپنے کا تاثر غلط ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملٹری پولیس اور رینجرز حملے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں،بہت جلد نتائج سامنے آئیں گے۔ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ چہلم پر 10 ہزار جوان تعینات ہیں، مجالس کو ہر ممکن سکیورٹی دیں گے،سندھ پولیس کے 50 ہزار اہلکاربھی ڈیوٹی پرموجود ہیں۔