بھارت:ہندو انتہا پسند جماعت شیو سینا نے پاکستانی ہائی کمیشن بند کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔
نئی دہلی:بھارت کی انتہا پسند تنظیم شیوسینا نے نیا ڈرامہ شروع کر دیا، شیوسینا کے رہنما سنجے راوٴت کہتے ہیں نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو فوری بند کیا جائے۔شیوسینا کی پاکستان دشمنی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، اور اب شیوسینا کے رہنما سنجے راوٴت پاکستان کے خلاف نیا مطالبہ لے کر سامنے آئے ہیں۔سنجے راوٴت نے نئی دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن کو بند کرنے کا مطالبہ کر د یاہے،کہتے ہیں جاسوسی کے الزام میں گرفتار افراد کے پاکستانی ہائی کمیشن سے روابط سامنے آنا سنگین معاملہ ہے، نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو فوری تالا لگایا جائے،سنجے راوٴت کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں پاکستان سے ثقافتی تعلقات قائم نہیں کئے جا سکتے۔