پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان لندن سے وطن واپس پہنچ گئیں۔
وطن واپس پہنچنے پر انہوں نے ٹویٹ کیا کہ اپنی سرزمین پرپہنچ گئی ہوں جس سے مجھے بہت پیار ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان زبردست لوگوں کی سرزمین ہے۔ عمران خان اور ریحام خان میں طلاق کے بعد سے ریحام خان ٹوئٹر پر شاعری اور بیانات سے پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کچھ مرتبہ تو کپتان کو بھی تنقید کا نشانہ بنا چکی ہیں۔ ریحام خان پاکستان میں ایک نجی چینل سے دوبارہ پروگرام بھی شروع کررہی ہیں۔ ریحام خان کا بیٹا لندن میں ہے جبکہ ان کی دو بیٹیاں پہلے ہی اسلام آباد پہنچ چکی ہیں۔