وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں دہشت گردی،انتہا پسندی اور فرقہ واریت کےمکمل خاتمے کےلئےبھرپورعزم کا اعادہ کیا
ہے۔پنجاب کی صوبائی ایپکس کمیٹی نےکہا کہ کالعدم تنظیموں کی ہر طرح کی سرگرمیوں کوپوری قوت سے کچلا جائے گا۔کورکمانڈرلاہورلیفٹیننٹ جنرل صادق علی،ڈی جی رینجرزپنجاب میجرجنرل عمر فاروق برکی اور ایم پی اے جہانگیرخانزادہ سمیت دیگراعلیٰ سول اور فوجی حکام شریک ہوئے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہناتھاکہ دہشت گردی کاناسور دفن کر کےدم لیں گے،دہشت گردوں اور ان کےمعاونت کاروں کونشانِ عبرت بنایاجائےگا۔انہوں نےکہا کہ سیاسی اورعسکری قیادت یکسوہوکر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں آگےبڑھ رہی ہے،اس جنگ میں پولیس حکام اور اہلکاروں،پاک فوج کے افسران اور جوانوں اور عام شہریوں نےلازوال قربانیاں دی ہیں۔