پشاور: خیبر پختونخوا کے علاقے بنوں کے قریب وفاقی وزیر کے قافلے پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہوگئے.
واقعہ بنوں کے علاقے نری خیل میں پیش آیا جہاں وفاقی وزیر اکرم خان کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔
اکرم درانی جلسے کے بعد گھر واپس جا رہے تھے کہ دھماکا ہوگیا تاہم وہ اس میں محفوظ رہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اکرم درانی کے قافلے میں شامل گاڑیوں میں موجود دو افراد حملے میں ہلاک ہوگئے جبکہ ایک ایمبولنس بھی تباہ ہوگئی.
تاحال دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے تصدیق نہیں ہوسکی۔ تاحال کسی گروپ نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی.
دھماکے میں پانچ افراد زخمی ہوئے جنہیں ڈی ایچ کیو بنوں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے.