ترکی کی فوج نے گرائے جانے والے روسی جہاز کو دی جانے والی وارننگ کی آڈیو جاری کر دی ہے جبکہ روسی طیارے کے بچ جانے والے پائلٹ کا کہنا ہے کہ ان کا جہاز شام کی حدود میں تھا اور ترکی کی جانب سے کوئی وارننگ نہیں دی گئی تھی۔
ترکی کی جاب سے جاری کی گئی آڈیو میں انگریزی میں کہا گیا ہے ’اپنی سمت جنوب کی جانب فوری کرو‘۔
تاہم اس سے قبل ترکی کی جانب سے گرائے جانے والے روسی طیارے کے بچ جانے والے پائلٹ نے کہا کہ ان کا جہاز شام کی حدود میں تھا اور ترکی کی جانب سے کوئی وارننگ نہیں دی گئی تھی۔
کپتان کونسٹاٹین مورخاتین نے شام میں روس کے زیر استعمال فضائی اڈے پر روس کے ایک ٹی وی چینل کو بتایا ہے کہ ان کے جہاز کا ترک فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔