پشاور کے بعد لاہور کی دیواروں پر بھی خوبصورتی کے رنگ

طالب علم لاہور میں اسٹریٹ آرٹ کے نام سے شروع کئے گئے پروگرام میں رنگوں کا جادو چلاتے ہوئے
طالب علم لاہور میں اسٹریٹ آرٹ کے نام سے شروع کئے گئے پروگرام میں رنگوں کا جادو چلاتے ہوئے

اسٹریٹ آرٹ کے ایک مقابلہ کا انعقاد ہوا جس میں مختلف کالجوں کے طالب علموں نے ایک ساتھ مل کر دیواروں کو رنگا۔

image

فنکاروں کی جانب سے اسٹریٹ آرٹ پاکستان نامی پروگرام ایک آغاز ہے جس کا مقصد پاکستان کی دیواروں کو اچھے پیغامات اور رنگ برنگی کہانیوں سے مزئین کرنا ہے۔

سالوں سے لاہور کی سڑکوں پر موجود دیواروں پر نفرت انگیز اور فرقہ ورانہ جملے یا وال چاکنگ دیکھنے والوں کو ناگوار گزرتی تھی۔

اب فنکار اور رضاکار لاہور کی ان دیواروں پر خوبصورت رنگوں سے بنی تصاویر پینٹ کر رہے ہیں تاکہ اس کی خوبصورتی کو چارچاند لگ جائیں۔

لاہور میں کی جانے والی وال چاکنگ
لاہور میں کی جانے والی وال چاکنگ

یاد رہے کہ اس سے پہلے ایک ایسا ہی قدم خیبر پختونخواہ کی حکومت کی طرف سے اٹھایا گیا تھا جس میں پشاور میں دیواروں کو مختلف ثقافتی اور پیغاماتی رنگوں سے رنگا گیا تھا جس نے بیکار نظر آنے والی دیواروں کو خوبصورتی کا رنگ دیا اور اب لاہور میں بھی ویسا ہی کام ہو رہا ہے جس پر سوشل میڈیا کے کھلاڑی اس کا کریڈٹ بھی تحریک انصاف کو دے رہے ہیں۔

پشاور میں کی جانے والی وال پینٹنگ
پشاور میں کی جانے والی وال پینٹنگ
پشاور سے خوبصورتی کا ایک اور منظر رنگوں کی زباں سے
پشاور سے خوبصورتی کا ایک اور منظر رنگوں کی زباں سے

اپنا تبصرہ بھیجیں