بولی وڈ دبنگ اداکار سلمان خان کے والد سلیم خان کی 80ویں سالگرہ کی تقریب کے دوران پاکستانی کرکٹر شعیب اختر نے بھی شرکت کی۔
سلمان خان کے والد سلیم خان ماضی کے بہترین بولی وڈ اسکرین رائٹر تھے۔
انہوں نے جاوید اختر کے ساتھ مل کر کئی بولی وڈ فلموں کی کہانی لکھی جو اپنے دور کی کامیاب فلمیں تھیں جن میں ‘شعلے’، ‘ڈان’، ‘مسٹر انڈیا’ اور ‘دیوار’ شامل ہیں۔
اداکار سلمان خان نے اس موقع پر اپنے والد کی سالگرہ کے لئے ممبئی میں اپنے گھر پر شاندار تقریب رکھی جس میں بولی وڈ سے تعلق رکھنے والوں کے ساتھ ساتھ پاکستانی بہترین کرکٹر شعیب اختر بھی موجود تھے۔
تقریب میں شعیب اختر کے ساتھ ساتھ بولی وڈ ہدایت کار ڈیوڈ دھون، کبیر خان، ساجد نڈیا والا اور اداکارہ سنگیتا بجلانی موجود تھیں.