شاہ رخ خان اب آپ کو دیکھائی دے گے بگ باس کے سیٹ پر

image

بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان پہلی مرتبہ ساتھی اداکار سلمان خان کے مقبول ریئلٹی شو بگ باس کا حصہ بنیں گے۔

بولی وڈ لائف کی ایک رپورٹ کے مطابق بگ باس کی ٹیم کنگ خان شاہ رخ کو سلمان خان کے ساتھ بگ باس میں لانا چا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق اگر سب کچھ توقعات کے مطابق ہوگیا تو شاہ رخ خان اس شو کا پہلی مرتبہ حصہ بنیں گے۔

اس سے قبل سلمان خان نے متعدد بار شاہ رخ کو اپنے شو کا حصہ بنانے کی خواہش بھی ظاہر کی ہے۔

شاہ رخ خان اس شو پر اپنی آںے والی فلم ’دل والے‘ کی تشہیر کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ شاہ رخ خان اور ان کی فلم ’دل والے‘ کی ٹیم نے سلمان خان کی فلم ’پریم رتن دھان پایو‘ کے گانے پر رقص کیا تھا، جبکہ سلمان خان نے بھی اپنی ٹیم کے ہمراہ شاہ رخ کے مقبول گانے ’تجھے دیکھا تو یہ جانا‘ پر رقص کیا تھا۔

دونوں اداکاروں نے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ بھی شئیر کی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں