انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پہلی دفعہ چارخواتین کو تھائی لینڈ میں ہونے والے وومنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائر 2015 کے لیے امپائر مقررکردیا۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ خواتین امپائروں میں نیوزی لینڈ کی کیتھلین کراس، آسٹریلیا کی کلیئر پولوسیک، انگلینڈ کی سو ریڈفرین اور ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والی جیکولین ولیمز شامل ہیں۔
آسٹریلیا کی27 سالہ پولوسیک کم عمر امپائر ہیں وہ آسٹریلیا کے لسٹ اے میں امپائرنگ کرنے والی پہلی خاتون ہیں۔
وومنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائر 28 نومبر سے 5 دسمبر تک تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں ہوگا جس میں بنگلہ دیش، چین، آئرلینڈ، نیدرلینڈ، پاپوا نیوگنی، اسکاٹ لینڈ، تھائی لینڈ اور زمبابوے کے درمیان مقابلہ ہوگا جس میں سے دو کامیاب ٹیمیں 2016 میں ہونے والے ورلڈٹی ٹوئنٹی کے لیے کوالیفائی کریں گی۔