آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو برازیل میں ‘آرڈر آف میرٹ’ اعزاز سے نوازا گیا ہے.
پاک افواج کے شعبہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق آرمی چیف کو یہ اعزاز خطرات سے نمٹنے کی قائدانہ صلاحیتوں پر دیا گیا.
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق برازیل کی عسکری قیادت نے دہشت گردی کی خلاف جنگ میں جنرل راحیل شریف کو بھرپور کردار ادا کرنے پر سراہا۔
جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق جنرل راحیل شریف یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلی ایشیائی شخصیت ہیں۔