ناگ پور ٹیسٹ میں بھارتی کی 204 سکور کی برتری

image

ناگ پور میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے بھارت کے خلاف دو وکٹوں کے نقصان پر 11 رنز بنا لیے ہیں۔
جنوبی افریقہ کو بھارت کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 204 رنز کی ضرورت ہے اور پہلی اننگز میں اس کی آٹھ وکٹیں باقی ہیں۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈین ایلگر اور سٹیان وان زیل نے اننگز کا آغاز کیا۔
جنوبی افریقہ کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف چار رنز کے مجموعی سکور پر سٹیان وان زیل بغیر کوئی سکور بنائے آؤٹ ہو گئے۔
نو رنز کے مجموعی سکور پر جنوبی افریقہ کو دوسرا نقصان اس وقت ہوا جب عمران طاہر چار رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
بھارت کی جانب سے ایشون اور جڈیجا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے پہلے بھارت کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 215 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔
بھارت کی جانب سے مرلی وجے نے تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 40 رنز بنائے۔
مرلی وجے کے علاوہ بھارت کے دیگر بیٹسمین عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے اور اس کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے سائمن ہارمر نے چار اور مورنی مورکل نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بھارت کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
موہالی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو 108 رنز سے شکست دی تھی۔
بنگلو میں کھیلا جانے والا دوسرا ٹیسٹ میچ بارش کی وجہ سے بے نتیجہ رہا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں