پاکستان کی ٹی 20 میں رینکنگ دوسرے نمبر پر : انگلینڈ کے ساتھ سیریز

پاکستان اپنی رینکنگ برقرار رکھنے کے لئے پر عزم
پاکستان اپنی رینکنگ برقرار رکھنے کے لئے پر عزم

پاکستانی ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹی-20رینکنگ میں اپنی دوسری پوزیشن برقرار رکھنے کے عزم کے ساتھ دبئی میں انگلینڈ کے خلاف اترے گی۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی ميچر کی سیریز جمعرات 26 نومبر سے دبئی میں شروع ہو رہی ہے۔
سنہ 2009 اور 2010 کے چیمپیئنز کے درمیان ہونے والے اس مقابلے سے قبل پاکستان انگلینڈ سے 14 پوائنٹس آ گے ہے۔ پاکستان عالمی رینکنگ میں 121 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ انگلینڈ 107 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے۔
عالمی رینکنگ میں سری لنکا پہلے نمبر پر ہے اور وہ آئندہ سال بھارت میں 11 مارچ سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کر ےگا۔
اگر پاکستان اس سیریز میں ایک کے مقابلے میں دو میچ سے فتح یاب رہتا ہے تو دونوں کی پوزیشن برقرار رہے گي لیکن اگر نتیجہ اس کے برعکس آتا ہے تو پھر پاکستان آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے ساتھ ہوگا اور ان کے مجموعی پوائنٹس 118 ہوں گے۔ چونکہ رینکنگ کا فیصلہ اعشاریہ پوائنٹس پر ہوتا ہے اس لیے پاکستان کو چوتھا درجہ ملے گا جبکہ انگلینڈ ، بھارت اور نیوزی لینڈ کو پھلانگتا ہوا چھٹی پوزیشن پر پہنچ جائے گا۔
image
احمد شہزاد کی رینکنگ پاکستانی کھلاڑیوں میں سب سے اچھی ہے
لیکن اگر انگلینڈ سیریز میں صفر کے مقابلے تین سے جیت حاصل کرتا ہے تو وہ 117 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہوگا جبکہ پاکستان 114 پوائنٹس کے ساتھ چھٹی پوزیشن پر چلا جائے گا۔پاکستانی کھلاڑیوں میں احمد شہزاد کی رینکنگ سب سے اچھی ہےلیکن اگر اس کے برعکس پاکستان تینوں میچ میں کامیابی حاصل کرتا ہے تو وہ سری لنکا کے ساتھ 125 پوائنٹس پر ہوگا لیکن اعشاریے کی بنیاد پر وہ دوسرے نمبر پر ہی رہے گا اور انگلینڈ بھی آٹھویں پوزیش پر ہی رہے گا تاہم اس کی ریٹنگ 102 رہ جائے گی۔ اس سیریز میں کھیلنے والے بیٹسمین میں انگلینڈ کے ایلکس ہیلز سب سے آگے تیسرے نمبر پر ہیں۔ بلے بازوں کی فہرست میں آسٹریلیا کے ایرون فنچ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ بھارت کے ویراٹ کوہلی دوسرے نمبر پر ہیں۔

پہلے دس بولروں میں شاہد آفریدی شامل ہیں جبکہ آل راؤنڈر میں وہ تیسرے نمبر پر ہیں
پاکستان کی جانب سے کوئی بھی بیٹسمین پہلے دس کھلاڑیوں میں شامل نہیں ہے احمد شہزاد 14 پر، عمر اکمل 16 پر اور محمد حفیظ 24 نمبر پر ہیں جبکہ کپتان شاہد آفریدی کا رینکنگ کے لحاظ سے 35 واں نمبر ہے۔
بولنگ کے شعبے میں پہلے نمبر پر ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن ہیں جبکہ شاہد آفریدی نویں نمبر پر ہیں۔
آل راؤنڈر کی فہرست میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان کے محمد حفیظ اور شاہد آفریدی بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔
اگلی رینکنگ یکم دسمبر کو جاری کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں