کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی پر آج فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔
ملزمہ ایان علی نے سماعت کے دوران فرد جرم عائد کیے جانے کے بعد صحت جرم سے انکار کیا۔
واضح رہے کہ ایان علی پر کئی ماہ قبل فرد جرم عائد کی جانے تھی لیکن ملزمہ کی جانب سے مختلف درخواستیں دائر ہونے کے باعث معاملہ کئی ماہ تاخیر کا شکار رہا۔
یاد رہے کہ ماڈل ایان علی کو رواں برس 14 مارچ کو اسلام آباد کے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی جاتے ہوئے اُس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب دورانِ چیکنگ ان کے سامان میں سے 5 لاکھ امریکی ڈالر برآمد ہوئے تھے۔