26 کروڑ عوام کی دعا ۔۔۔ تحریر : صوفی محمد ضیاء شاہد

یااللہ تیرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اور محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تیرے آخری نبی ھیں۔ یااللہ ھم پاکستان کے 26 کروڑ مظلوم عوام بھی تیری مخلوق ھیں۔ یااللہ ھمیں رھبروں کی شکل میں رہزنوں نے لوٹ لیا ھے۔ یااللہ ھم عوام بہت کمزور ھیں۔ یہ 00.01% سازشی ٹولے۔ یذیدی گروپ، فرعونی جلاد، ھلاکوں خان کی نسل ھم 99.99% عوام پر مسلط و قابض ھیں۔ یااللہ ان اشرافیہ نے ھمارا جینا بھی مشکل کر دیا ھے۔ ھم عوام کو قدم قدم پر آج کے یزید کا سامنا کرنا پڑ رھا ھے۔ یااللہ ھم عوام سے نوالہ تک چھین لیا گیا ھے ۔ھم خودکشیوں پر مجبور ھو گئے ھیں۔ یااللہ تجھے تیری رحیمی کا واسطہ۔ یااللہ تجھے تیری کریمی کا واسطہ ھم کو معاف کر دے۔ یااللہ تو نے جس طرح حضرت یونس علیہ السلام کی مچھلی کے پیٹ میں حفاظت کی۔ جس طرح تو نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو آگ سے محفوظ رکھا۔ یااللہ اسی طرح ھم 26 کروڑ عوام کو ان ظالموں ان لٹیروں سے محفوظ فرما۔ یااللہ جس طرح تو نے خانہ کعبہ کی حفاظت کی اور ” ابرہہ ” کی فوج کو ابابیل کے ذریعے ھلاک کیا اس کی فوج کو ذلیل و رسوا کیا بالکل اسی طرح پاکستان کو لوٹنے والوں کو تباہ و برباد کر دے۔ ان کے حواریوں اور سہولت کاروں کو بھی دنیا میں نیست و نابود کر دے۔ ھم 26 کروڑ عوام تجھ ھی سے مدد مانگتے ھیں۔ یااللہ ھم مہنگائی سے مر رھے ھیں۔ یااللہ ھم بھوک و افلاس کے ھاتھوں مر رھے ھیں۔ لٹیروں نے پاکستان لوٹ لوٹ کر بیرون ملک جائیدادیں بنا لی ھیں ۔ یااللہ ان رہبروں کی شکل میں بھیڑیوں پر اپنا عذاب علیم بھیج دے۔ یااللہ تم کو حضرت امام حسین علیہ السلام کی شہادت کا واسطہ ھم پر مسلط سیاست دانوں بیوروکریٹس اور نام نہاد اسلام کے ٹھیکیدار وں کو نیست ونابود کر دے۔ جس جس نے ھمیں بھوک افلاس کی آگ میں دھکیلا ھے ان کی نسلوں کو عبرت کا نشان بنا دے ۔ یااللہ تو ھر چیز پر قادر ھے۔ یااللہ تجھے تیرے پیارے محبوب محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا واسطہ ان ظالم سیاست دانوں وڈیروں جاگیرداروں بیوروکریٹس ججز اور بکاؤ صحافیوں کو نیست ونابود کر دے ۔ یااللہ پاکستان میں ماؤں بہنوں اور بیٹیوں کی عزتیں محفوظ نہیں ھیں۔۔ نام نہاد رھبر و لیڈر بھیڑئیے ھیں پاکستان میں تیری 26 کروڑ انسانی مخلوق پر فرعونوں اور یزیدوں نے زندگیوں کو عذاب بنا کے رکھا ھوا ھے۔ تیری یہ 26 کروڑ تخلیق انسانی زندہ لاشوں کی طرح اپنی سانسیں پوری کرنے پر مجبور ھے اپنی جاھلیت و بیوقوفی کی وجہ سے 26 کروڑ انتہائی کمزور ھو کر ان فرعونوں اور یذیدوں کے جدید غلام بن کر سسک سسک کر اور تڑپ تڑپ کر زندگیاں گزار رھے ھیں ۔ یاالہٰی میرے وطن میں کسی کی بھی ماں بہن بیٹی کی عزت محفوظ نہیں انہیں سرعام ننگا کیا جا رھا ھے ۔ انہیں بے آبرو کیا جا رھا ھے۔ یاالہٰی ھماری مائیں بہنیں بیٹیاں اس ظلم و بربریت کی وجہ سے خودکشیاں کر رھی ھیں ۔ یاالہٰی ۔ یاالہٰی ان فرعونوں اور یذیدوں کی اصلیت اور نیت سے تو اچھی طرح واقف ھے۔ یاالہٰی ان ظالموں پر اپنا عذاب علیم نازل فرما کر انہیں دنیا کے لیے عبرت کا نشان بنا دے۔ یاالہٰی ان ظالموں کی وجہ سے پاکستان میں ھر رات کروڑوں انسان بھوکے سوتے ھیں ۔ یاالہٰی پاکستان میں اکثریت غریب بچوں کو دودھ تک نصیب نہیں ھے۔ یاالہٰی تو مظلوموں کی دعائیں سنتا ھے۔ یاالہٰی تو نے دعائیں مانگنے کا حکم دیا ھوا ھے۔ یاالہٰی تو اپنی ساری مخلوق کی دعائیں سنتا ھے اور دعائیں قبول بھی کرتا ھے۔ ھم 26 کروڑ مظلوموں کی دعائیں قبول فرما۔ یاالہٰی ھم پر رحم فرما ھم پر کرم فرما۔ یارب اللعالمین تیرے سوا ھمارا کوئی نہیں ہے۔ ھم تیری رحمت اور کرم کے طلبگار ھیں۔ یارب العالمین ھماری مدد فرما۔ یارب للعالمین ھماری یہ دعائیں قبول فرما۔ آمین ثم آمین۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں