سوسائٹی اراکین اور دوست احباب نے مرحومہ کے لیے بخشش اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
کمالیہ (ایڈیٹر نئی آواز ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) بلا شبہ ماں دنیا کی ایک اعلیٰ المرتبت ایک عظیم ہستی ہے ماں کے بغیر گھر ایک سنسان ویرانہ ہے۔ ماں کی عدم موجودگی میں دنیا جہان کی تمام نعمتیں بھی اگر دستیاب ہوں تو تب بھی پریشانیاں اور مشکلات و مصائب سے نبردآزماں ہونا لازم و ملزوم ہو جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کے صدر ایم افضل چوہدری نے چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر محمد شفیق چشتی کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماں کے بغیر گھر ایک قبرستان کی مانند ہے۔ اس موقعہ پر چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کے دیگر عہدیداران نائب صدر رانا ارشد چوہان، جنرل سیکرٹری محمد عثمان سیالوی، جوائنٹ سیکرٹری محسن کمال، سیکرٹری اطلاعات و نشریات ملک ظفر اقبال اور ڈاکٹر طارق رحمان فنانس سیکرٹری غلام مصطفی صدیقی کے علاوہ، لیگل ایڈوائزر سردار عبدالرحمن ڈوگر ایڈووکیٹ، میڈیا ایڈوائزر نعیم خان، مذہبی سکالر صادق علی، مینورٹی ایڈوائزر وحید قادر کے علاوہ نامزد نائب صدر کلچرل ونگ مرزا عثمان بیگ، مینورٹی میڈیا ایڈوائزر عدیل جان سندھو اور مینورٹی ایڈوائزر وہیب شہزاد خان کے علاوہ ندیم خان، ڈاکٹر غلام مرتضیٰ، رانا ناصر محمود، رائے نسیم اللہ خان نے مرحومہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مرحومہ ایک نیک سیرت اور صوم و صلوۃ کی پابند ایک پارساء خاتون تھیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔ آمین