چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کمالیہ کے زیر اہتمام سال نو کی تقریب کا انعقاد

نیا سال دنیا کے لیے امن و آتشی اور تمام انسانوں کے لیے خوشحالی کا پیغام لائے

اس نئے سال 2025 سے ہماری بہت سی امیدیں اور توقعات وابستہ ہیں

خدا کرے کہ یہ سال ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کا سال ثابت ہو: ایم افضل چودری

کمالیہ (ایڈیٹر نئی آواز ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) نیا سال دنیا کے لئے امن و آتشی اور تمام انسانوں کے لئے خوشحالی کا پیغام لے کر آئے۔ اس نئے سال سے ہماری بہت سی امیدیں اور توقعات وابستہ ہیں۔ خدا کر ے کہ یہ سال ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کا سال ثابت ہو۔ بد امنی افراتفری کی بجائے امن و سکون کی بقاء ہمیشہ کیلئے قائم ہو جائے۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کے صدر ایم افضل چوہدری نے سال نو کے سلسلہ میں کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر معروف صحافی عدیل جان سندھو اور محسن علی خان کو سوشل میڈیا ایڈوائزر برائے چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ نامزد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی نائب صدر چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ رانا ارشد چوہان اور مہمان گرامی پرنسپل پی ایس ٹی ڈگری کالج رانا ذوالفقار علی خان اور جنرل سیکریٹری عثمان سیالوی نے اپنے مشترکہ خطاب میں کہا کہ بلاشبہ آج کا دن تجدید عہد کا دن ہے۔ اس وقت ہمیں اتحاد، یکجہتی اور یگانگت کی اشد ضرورت ہے۔ یاد رہے کہ ہماری قوم میں حب الوطنی، جذبہ، محبت و ایثار اور ہمدردی کی کمی نہیں ہے۔ اس وقت ضرورت صرف جذبہ کو اجاگر کرنے کی ہے۔ آج کے دن ہمیں یہ عہد کرنا ہو گا کہ ہم 2025میں یہ سب کچھ کر کے اس جذبے سے آگے بڑھیں گے۔ اور ملک و ملت کو مشکلات اور مسائل سے نکا ل کر ایک خوشحال پاکستان کی طرف رواں دواں کریں گے۔ ان خواہشات اور آرزووں کے لئے نیا آنے والا سال امن اور خوشحالی کے پھول لے کر آئے گا۔ تقریب میں سینیئر صحافی محمد ندیم خان، منظور حسین انصاری، ڈاکٹر غلام مرتضیٰ، محسن کمال، محمد عثمان سیالوی، ایم ارشد چوہان، وحید قادر اور دیگر افراد نے شرکت کی۔

تصاویر: چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کی نئے سال کی تقریب کے موقع پر تصاویر۔

اپنا تبصرہ بھیجیں