CHAUDHARY ARTS SOCIETY AND CULTURAL WING
Tehsil Kamalia District Toba Tek Singh
Email: chartssociety@gmail.com
Ref No. 0074 Dated: 01-01-2025
السلام علیکم !
اُمید واثق ہے کہ مزاج گرامی باخیریت سے ہوں گے اور آپ پاکستان کی تعمیر نو کے لیے شب و روز کوشاں ہوں گے۔ سب سے پہلے میری جانب سے تمام جملہ معزز مہمانان گرامی، اراکین سوسائٹی، پریس، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کا انتہائی مشکور ہوں کہ وہ میری اس پریس بریفنگ میں تشریف لائے اور اس کے ساتھ ساتھ ان تمام اراکین سوسائٹی کا بھی تہہ دل سے مشکور ہوں کہ جن کی جملہ و غیر جملہ کاوشوں کے ثمر کے ساتھ انہوں نے ایک با مقصد اورتعمیری کردار کے حامل ادارے کی تشکیل نو اور تعمیر میں پر عزم اداروں اور جدوجہد سے ایک سنگ میل عبور کرنے میں میری معاونت کی اور اس جدوجہداور عصاب شکن کاوش میں ان تمام اراکین کا بھی ملتمس ہوں جن کی شب و روز سعی سے سوسائٹی آج اپنے مرتبے اور مقام کے اعتبار سے آج وہ اپنے ایک منفرد مقام کو حاصل کرنے کے لیے منزل مقصود کی جانب رواں دواں ہے۔ انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب ہم اپنے مقاصد اور اپنے نیک اداروں میں کامیاب اور کامران ہوں گے اور اپنے مقصد کو پا لیں گے۔ حضرات گرامی ہمارا اوّلین مقصد اپنے ملک کی ساکھ کو نہ صرف محفوظ کرنا یا اس کو تحفظ دینا بلکہ اس کے کلچر کو اجاگر کرنا ہے اور اپنے ملکی ثقافت اور پہچان کو نمایاں کرنا ہے ۔جناب محترم! اس نفسانفسی کے پر عشور دور میں جب ہر شخص اپنی مصروفیت کے لحاظ سے ایک طرف تو وہ ستاروں پر کمند ڈالنے کے پے در پے ہے اور دوسری طرف ایک ذرے کا سینہ چاک کرکے اس میں سے اپنے رزق کا متلاشی ہے اس لیے اس بے ہنگم دور میں کچھ نہ کرنے کے باوجود بھی کسی بھی شخص کو فرصت کے لمحات میسر نہیں ہیں اور تفریح کا لفظ صرف سکول کی سطح تک محدود ہو کر رہ گیا ہے۔ اس لفظ کی عملی تعریف سے آشنائی معدوم ہو کر رہ گئی ہے۔ آج ہر فرد مصروفیت کے گرداب میں پھنسا ہوا ہے۔ فراغت، فرصت اور تفریح کے مواقع انتہائی کلید اور ناپید ہوتے جا رہے ہیں اس ازدہان میں یہ سعی اگرچہ اندھیرے میں دیا سلائی جلانے کے مترادف ہے تاہم یہ عمل اندھیرا ختم کرنے میں کم و بیش کسی بھی خواب کی عملی تعبیر کی ابتدا ہو سکتا ہے۔ اپنی سوسائٹی کے تمام اراکین کا تہہ دل سے مشکور ہوں کہ جن کی کاوشوں کے طفیل ہم نے 9سالوں کی مسافت کرنے کے قریب ہیں اور انشاء اللہ 2025میں رجسٹریشن کا عمل مکمل ہو جائے گا اور یوں ہماری کامیابی کا ایک زینہ بھی طے ہو جائے گا۔ جناب محترم! 2024کی کارکردگی اور جائزہ رپورٹ وائرل کرنے سے پہلے ایک گزارش کرنا چاہوں گا کہ کوئی بھی ادارہ کسی بھی فرد واحد کی کاوشوں کا نہیں بلکہ تمام اراکین کی توجہ کا حامل ہوتا ہے۔ جو اس کے ساتھ کسی نہ کسی طرح جزو لانفیک ہوتے ہیں۔ یاد رہے کہ ایمان، اتحاد، تنظیم ہی ایسے مؤثر عزائے تنظیمی ہیں جس کے ذریعے کسی بھی ادارے یا تنظیم کی کامیابی و کامرانی سے ہمکنار کر سکتے ہیں۔ آپ میرے ہم رکاب ہوکر اس انسٹیٹیوٹ کی کامیابی اور کامرانی کے لیے پر عزم اور ہمہ تن جذبے کے ساتھ اس کی کامیابی کے لیے پوری توجہ سے اپنی کوشش کریں تا کہ سوسائٹی اپنے آنے والے دنوں میں اس علاقہ میں نہ صرف ایک کامیاب ادارہ بلکہ اس علاقہ کی پہچان بن کر اُبھرے۔ اس پراگرس رپورٹ کی مد میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ گذشتہ سال یکم جنوری 2024تا 31دسمبر 2024تک سوسائٹی کے زیر اہتمام کم وبیش 12پروگرامز کا انعقاد عمل میں لایا گیا جن کی تفصیل میں جانے سے پہلے یہ بتانا ضروری سمجھوں گا کہ یہ سب کے سب پروگراموں کا انعقاد مقامی سطح پر سیلف بنیادوں پر عمل میں لایا گیا جس پر کم و بیش 22ہزار روپے سے زائد خرچ ہوئے۔ ان میں سے اہم ترین پروگراموں اور امور کا ذکر میں یہاں کرنا پسند کروں گا جو کہ مندرجہ ذیل ہیں۔ یکم جنوری2024 سال نو کا سورج پاکستانی قوم کے لیے ترقی اور خوشحالی کی نوید بن کر اُبھرے گا پاکستان کی ترقی کے لیے ہم سب کو مل کر جدوجہد کرنا ہوگی دعا ہے کہ نیا سال ملکی استحکام لائے۔ نئے سال کی آمد کے موقعہ پر کیک کاٹنے کی تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی سجاد مسعود سابق امیدوار صوبائی اسمبلی تھے۔15جنوری: تعلیم ترقی کا واحد زینہ ہے اس ملک و قوم کی تقدیر بدلی جا سکتی ہے تعلیم وتدریس کے خصوصی ڈے پر پیغام۔ 21جنوری: وقت کی آہٹ کو ذہن میں رکھ کر خود کو حالات کے سانچے میں ڈھال کر حالات کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ جنرل سیکرٹری سوسائٹی عثمان سیالوی کی سالگرہ پر پیغام۔ 28جنوری: ہر فرد اپنا فرض ادا کرے تو ملک ترقی اور کامیابی سے ہمکنار ہو سکتا ہے۔ فرض شناسی کے عالمی دن پر پیغام۔ 5فروری: خطے میں امن و آتشی کے لیے کشمیر کے مسئلے کا حل نا گزیر ہے۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ یوم کشمیر پر تقریب کا انعقاد جس کے مہمان خصوصی رانا محمود الحسن منج تھے۔ 6فروری: عوام اور فوج ایک پیج پر ہوں تو ملک ترقی کرے گا۔ملک میں عام انتخابات کی وجہ سے نئی حکومت کے قیام تک سوسائٹی کے پروگرام روک دینے کا اعلان۔ 26فروری: پنکنج داس کے انتقال پر اظہار تعزیت بلا شبہ وہ ایک لیجنڈ گائک اور سُروں پر عبور رکھنے والے گائک تھے۔ یکم مارچ: پنجاب کی تعمیر و ترقی کا سفر از سر نو شروع ہوگا۔ قوم میں پائے جانے والے اضطراب کا خاتمہ ہوگا چوہدری آرٹس سوسائٹی کے نائب صدر کی 62ویں سالگرہ پر اراکین سوسائٹی کا تہنیتی پیغام اور مبارک باد۔ 2مارچ آزادی کے بعد پاکستانی خواتین نے قابلیت و استقامت اور عزم کی وجہ سے اندرون اور بیرون ملک خود کو ممتاز کیا۔ایس پی شہر بانو کی ڈیوٹی کے دوران بے لوث لگن اور غیر یقینی صورتحال پر قابو پانے میں پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کرنے پر اراکین سوسائٹی کا خراج تحسین۔ 4مارچ: وزیر اعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں خدمت کی نئی تاریخ رقم ہوگی پاکستان اور پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ پنجاب کو مبارک باد۔ 6مارچ بلا شبہ انت امبانی کی شادی دنیا کا آٹھواں عجوبہ ہے اربوں کے اس منصوبے سے لاکھوں افراد کے مسائل کا مداوہ کیا جا سکتا تھا۔ 13 مارچ پنجاب کی ثقافت بلاشبہ اپنے اندر ایک وسعت رکھتی ہے ۔جو کہ قدیم اور جدید کا امتزاج ہے۔ پنجاب کلچر ڈے کے موقعہ پر تقریب کا انعقاد جس کے مہمان خصوصی اشرف جان سندھو تھے۔ 15مارچ: مس ورلڈ کا انتخاب جیتنے والی پاکستانی ماڈل کرسٹینا کو آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کے اراکین کی مبارک باد۔17مارچ: پوری قوم کو اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرنے والے شہید جوانوں پر فخر ہے ۔شمالی وزیر ستان میں دہشت گردی کے واقعہ کی بھر مذمت ۔21مارچ: زیر زمین پانی کے ذخائر کی حفاظت انفرادیت سے نہیں قومیت سے ممکن ہے آئندہ نسلوں کو محفوظ بنانے کے لیے یہ سب کرنا ہوگا۔ ورلڈ واٹر ڈے پر پیغام۔ 23مارچ: پاکستان برصغیر کے مسلمانوں کی طویل جدو جہد اور قربانیوں کا مظہر ہے۔ 23 مارچ2024 کو چرچ میں تقریب کا انعقاد جس کے مہمان خصوصی سجاد مسعود چشتی تھے۔ 27مارچ تھیٹر فن کو بام و عروج دینے اور ثقافت میں نکھار پیدا کرنے کا مؤثر ذریعہ ہے تھیٹر فن کا فنکار کی قابلیت کو دوام بخشتا ہے یوم تھیٹر پر پیغام۔ 30مارچ: کلچر امن اور محبت کا پیامبر ہے پنجاب کے صوفیاء نے انسانی وحدت کی بات کرکے آفاکیت کی طرف سفر کیا ہے۔ سابقہ امیدوار صوبائی اسمبلی پیر شاہد حسین اشرفی کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام۔ 5اپریل: روزہ گناہ کے خلاف ایک ڈھال ہے ۔اور ضبط نفس اور جسم کی طہارت کا نام ہے۔ حجتہ الوداع کے موقعہ پر عثمان سیالوی کی جانب سے اراکین سوسائٹی کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام۔ اسلام انسانیت سے محبت اور بھلائی کا درس دیتا ہے ہم اسلام کی روشنی میں اپنی زندگیوں کو نہ صرف بہتر بلکہ کامیاب بنا سکتے ہیں۔ صدر سوسائٹی ایم افضل چوہدری کا عیدالفطر کے موقعہ پیغام۔ 15اپریل: ضیا شاہد میدان صحافت کے ایک درشندہ اور روشن ضمیر اور بلند کردار صحافی تھے۔ میدان صحافت میں انکا کوئی ثانی نہیں تھا۔ ضیاء شاہد کی تیسری برسی پر پیغام ۔ 20اپریل: عید پیار محبت اور خوشیاں بانٹنے کا صدیوں پر محیط خوبصورت تہوار ہے اس موقعہ پر نئی روایات اور ثقافت کو اجاگر کرنا ہمارا اولین فریضہ ہے عید ملن پارٹی پر مشترکہ اعلامیہ۔ 21اپریل اقبال کی شاعراور مثالوں میں جلال و جمال کے عناصر موجود ہیں ان کا کسی طور پر بھی یاس انگیزی پیدا نہیں کرتا۔ علامہ اقبال کے 86ویں یوم وفات پر پیغام۔ 23اپریل ہم نشینی اگر کتاب سے ہو اس سے بہتر کوئی رفیق نہیں ،یوم کتاب پر ٹوئٹ۔ 28اپریل زمین انسانوں اور جانداروں کا گھر ہے حفاظت اور بہتری کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا ۔ارتھ ڈے پر پیغام ۔ یکم مئی مزدور کسی بھی بزنس یا انڈسٹری میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ۔ یوم مزدور ملکی ترقی میں مزدوروں کی اہمیت کا اعتراف ہے۔ یوم مزدور اور اقلیتی مینورٹی ایڈوائزر آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ وحید قادر کی سالگرہ پر ٹوئٹ۔پروگرام کے مہمان خصوصی طارق شاہین چیئرمین عوام پریس کلب تھے۔ 3مئی آزادی صحافت نہ صرف جمہوریت کی بنیاد بلکہ شفافیت احتساب اور معاشرے میں متنوع خیالات کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے ضروری ہے۔ یوم صحافت پر ٹوئٹ۔ 4مئی: پاک چین دوستی سرحد سے نکل چکی نکل کر خلاء کی سرحد بھی پار کر چکی۔ آئی کیو قمر کے کامیاب مشن کی روانگی کے موقع پر صدراور جنرل سیکرٹری اور سوسائٹی کے جملہ اراکین کی مبارک باد۔ 12مئی۔ مائیں آنے والی نسلوں کے لیے کلیدی کردار ادا کرتی ہیں ان سے حسن سلوک دینی اور دنیاوی بھلائی کا ضامن اور آخرت کی کنجی ہے۔ مدر ڈے پر ٹوئٹ۔21مئی کی ابراہیم رئیسی کی شہادت سے امت مسلمی ایک عظیم لیڈر سے محروم ہو گئی شہادت کی المناک خبر سے گہرا صدمہ ہوا۔ ہم نے مخلص اور بھائیوں جیسا دوست کھو دیا۔ ابراہیم رئیسی کی شہادت پر ٹوئٹ۔ 26مئی مکالموں میں زندگی کا رنگ بھر دینے والے طلعت حسین ایک آفاقی شخصیت کے حامل تھے۔ ان کے انتقال سے فنون لطیفہ کا باب بند ہوگیا زمانہ مرحوم کی ڈائیلاگ ڈلیوری کا متعرف تھا، سوسائٹی ٹوئٹ۔ 28مئی: پاکستان کے ایٹمی دھماکوں سے خطےمیں بھارت کی بالادستی کا خواب چکنہ چور ہو گیا۔ ہمارے سائنسدانوں فوج اور حکمرانوں نے بھی اپنے آپ کو ایٹمی طاقت منوایا اب وطن عزیز تو ناقابل تسخیر ہے۔ 28مئی پر پیغام۔ 5جون May you Live long and Happy Birthday to you اللہ کرے یہ دن آپ کو بار بار دیکھنا نصیب ہو ہماری طرف سے آپ کو سالگرہ بہت بہت مبارک ہو۔ صدر سوسائٹی کی سالگرہ پر اراکین کا پیغام۔ 16جون تمہارے دم ہے میرے لہوں میں کھلتے گلاب میرے وجود کا سارا نظام تم سے ہے۔ فادر ڈے پر پیغام ۔ 17جون ہماری طرف سے پوری امن مسلمہ کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے عیدالاضحیٰ کی خوشیاں مبارک ہوں اللہ تعالیٰ اس دن کے صدقے فلسطینی مسلمانوں پر اپنا خاص رحم فرمائے۔ عید الاضحیٰ کے موقع پر سوسائٹی اراکین کا پیغام۔ 8جولائی نئے اسلامی سال کا آغاز ہمیں گناہوں سے اتباہ الٰہی کرنے اور دین اسلام کی تعلیمات پر غور کرنے کا درس دیتا ہے ۔نئے اسلامی سال پر پیغام۔ 15جولائی محرم الحرام صبر اخوت برداشت اور باہمی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کا درس دیتا ہے یوم عاشورہ پر پیغام۔ یکم اگست اسماعیل ہنیہ کی شہادت انتہائی افسوس ناک ایسی کاروائیاں پہلے سے عدم استحکام کا شکار خطے میں صورت حال مزید خراب کر دے گا۔ امن کی کوششوں کو نقصان ہوگا۔ سوسائٹی اراکین کا پیغام۔ 2اگست سردار کمال بلاشبہ ایک بہترین شخصیت اور لاجواب فنکار تھے۔ مرحوم کی فنکارانہ خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ سردار کمال کی وفات پر ٹوئٹ۔ 14اگست ہماری قومی تاریخ کا سنگ میل ہے دنیا کی کوئی بھی طاقت پاکستان کو نہیں مٹا سکتی۔ پاکستان کے 77ویں یوم آزادی کی تقریب کا انعقاد جس کے مہمان خصوصی عبدالشکور گجر تھے۔ 4ستمبر حجاب پورے نظام کی آبیاری کرتا ہے: یوم حیات پر پیغام۔6ستمبر جب پاک افواج نے جرأت اور بہادری کی نئی رقم تاریخ کی تو عوام کا جزبہ دیدنی تھی۔ یوم دفاع پر پیغام۔ 7ستمبر: عقیدہ ختم نبوت ؐ کا تحفظ دین کی بقاء کا ضامن ہے۔ یوم ختم نبوت پر ٹوئٹ۔ 18ستمبر ربیع الاول امت مسلمہ کو اخوت اور محبت کا درس دیتا ہے۔ آپ ؐ کی دنیامیں تشریف آوری ایک تاریخ ساز اور عظیم انقلاب کا پیغام ہے۔ جشن عید میلادالنبی ﷺ پر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی علامہ عباس انصاری تھے۔21ستمبر، چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کے جوائنٹ سیکرٹری وقارالزماں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ 25ستمبر، اخباری مواد ہمیشہ تعصب اور تنگ نظری سے پاک ہوتا ہے: اخبار پڑھنے کے قومی دن پر پیغام۔ 30ستمبر، اولیاء کے پیغامات کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ بے لوث برداشت اور ہم آہنگی پر مبنی معاشرہ تشکیل دیا جا سکے: یوم اولیاء پر ٹوئٹ۔یکم اکتوبر، خبریں اخبار کی 32ویں سالگرہ پر امتنان شاہد اور ان کی پوری ٹیم کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ 2اکتوبر عمر شریف بلا شبہ ایک لیجنڈ اور منجھے ہوئے اداکار تھے اور وہ پورے برصغیر میں ایک اہم مقام رکھتے تھے۔ عمر شریف کی تیسری برسی پر پیغام۔ 5اکتوبر مسلم معاشرے کا معزز اور مکرم فرد سرکاری سطح پر محض بے بس کر کے بنا دیا ہے مجموعی طور پر اچھے اساتذہ کی عزت نفس میں کوئی کمی نہیں ہوئی، یوم اساتذہ پر ٹوئٹ۔ 6اکتوبر، نبی اکرم ﷺ کی سنتوں پر عمل پیرا ہونے سے ہی دنیا و آخرت کی کامیابی منحصر ہے ،ڈاکٹر شفیق چشتی کی رہائشگاہ پر محفل میلاد، 10اکتوبر، معروف اداکارعابد کشمیری اور کراچی ڈرامہ انڈسٹری کے ادارکار مظہر علی کے انتقال پر اظہار افسوس۔ 26اکتوبر: طافو نہ صرف ایک موسیقار بلکہ موسیقی کے لیجنڈ بادشاہ تھے۔ ان کی بنائی ہوئی دھنیں بلاشبہ مدتیں یاد رکھی جائیں گی: طافو کے انتقال پر ٹوئٹ۔ 2نومبر اپنی ثقافت اور معاشرتی مسائل کو اجاگر کرنے میں ہماری کامیابی مضمر ہے،کراچی فیسٹیول کی اختتامی تقریب پر ٹوئٹ، 9نومبر: اقبال اور نوجوان نسل میں ایک شاہین صفات کے حامل مرد مومن کی جھلک دیکھنا چاہتے تھے۔ شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے 147ویں یوم ولادت پر تقریب کا اہتمام جس کے مہمان خصوصی رانا ناصر تھے۔ 25نومبرچوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کے اراکان کی ایک مشاورتی میٹ کا انعقادہوا ہم سال 2024میں نویں یوم تاسیس ختم نبوت کے عنوان سے منعقد کروانے کا فیصلہ۔ 4دسمبر شاعری اس امر کا نام ہے جو کہ روح کے مردہ اور افسردہ جذبات کو حرکت میں لائے اہل ملت کے جذبات میں انقلاب برپا کر دے۔ کراچی میں منعقدہ اردو کانفرنس کے انعقاد پر ٹوئٹ۔ 7دسمبر قرآن و سنت کی رو سے ختم نبو ت کا مسئلہ دین اسلام میں اثاثی اہمیت رکھتا ہے۔ چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کے نویں یوم تاسیس کا انعقاد ہوا جس میں معروف مذہبی سکالر پیر فرخ سلیم چشتی کے علاوہ ڈاکٹر علامہ عباس انصاری، قمر سیالوی اور پرنسپل رانا ذوالفقار تھے۔ 10دسمبر: یوم تاسیس کی کامیابی کا سہرا کسی فرد واحد کے نہیں بلکہ ان تمام جملہ اراکین کے نام ہے جنہوں نے پروگرام میں کلیدی کردار ادا کیا۔ یوم تاسیس کی کامیابی پرصدر سوسائٹی ایم افضل چوہدری کا سوسائٹی کے تمام اراکین کو مبارکباد۔ 15دسمبر، آئندہ چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کا 10واں یوم تاسیس با عنوان پنجاب کی ثقافت ہوگا۔ آئندہ ترجیحات کا اعلان جنوری میں کیا جائے گا: صدر سوسائٹی کا ٹوئٹ۔ 16دسمبر، آتا ہے یاد ڈھاکہ تاریخ کا سیاہ دن جب پاکستان کو دو لخت کر دیا گیا، وہ زخم جو کبھی بھی مندمل نہیں ہو سکے گا، یوم سیاہ پو ٹوئٹ۔ 17دسمبر: بلاشبہ چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ میں مثبت نوعیت کے پروگراموں کا انعقاد عمل میں لایا جاتا ہے دعا ہے کہ سوسائٹی اس سلسلہ ہائے کو جاری رکھے۔ پیر فرخ سلیم چشتی کا ٹوئٹ۔ 18دسمبر تصوف جو کسی زمانے میں انسانیت نیکی اور بلندی اخلاق کی علامت سمجھا جاتا تھا۔ آج پیشہ وارانہ صوفیوں کے لیے مال تجارت بن گیا ہے ،پیر نجم الحسن صابری کا خطاب، سینئر نائب صدر سوسائٹی شفیق چشتی کی رہائشگاہ پر محفل میلاد کا انعقاد۔ 20 دسمبر: سماجی، فلاحی، ادبی، صحافتی شخصیت، ایڈیٹر ملٹی میڈیا سینیئر صحافی ڈاکٹر غلام مرتضیٰ کی سالگرہ پر مبارکباد دی گئی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ 21دسمبر بین المذاہب مکالمہ وقت کی اہم ضرورت ہے یہ تہذیبوں کی جنگ نہیں ہے بلکہ لاعلمی کی جنگ ہے مینورٹی ایڈوائزر شیپڈ وحید قادر کا ٹوئٹ۔ 23دسمبر: گلیمر کی دنیا سے لے کر جنگ کے محاذ تک ملکہ ترنم نور جہاں نے سب کو اپنی آواز کے سحر میں جکڑے رکھا نور جہاں کی فنی اور ملی خدمات قابل تحسین ہیں: ملکہ ترنم نور جہاں کی برسی پر ٹوئٹ۔ 25دسمبر: پاکستان کے افکار و نظریات پر عمل پیرا ہو کر ہم اپنے تمام مسائل سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔ بانی پاکستان حضرت قائد اعظم ؒ کے 148ویں یوم ولات پر تہنیتی پیغام۔ 26 دسمبر: سماجی، صحافتی شخصیت، سینیئر صحافی محمد نعیم خان کی سالگرہ پر مبارکباد دی گئی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ 26 دسمبر: شام کو صدر محمد افضل چوہدری پر حملہ کیا گیا جس کی وجہ سے بازو پر شدید چوٹ آئی اور ہڈی کو ضرب پہنچی۔ جس پر سوسائٹی اراکین، سول سوسائٹی، سماجی، سیاسی، صحافتی شخصیات نے اظہار مذمت کیا۔ 27دسمبر: اراکین سوسائٹی کی کارکردگی، جائزہ رپورٹ اور مشاورت کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ 28دسمبر: جنوری 2025 تا دسمبر 2025 کے سالانہ پروگراموں کی پالیسی پر اراکین سوسائٹی کو بریفنگ دی گئی۔ 29دسمبر: 2025کا لائحہ عمل تیار کرنے کے لیے 3رکنی کمیٹی کا قیام، کمیٹی کے ارکان میں عثمان سیالوی، محسن کمال، ملک ظفر اقبال ہوں گے۔ کمیٹی اپنی شفارشات 15مارچ تک صدر کو ارسال کریں گے۔ 30دسمبر آئندہ پروگراموں کی ترتیب اور اخراجات کے ضمن میں فنانس کمیٹی کا اجلاس آئندہ پروگرامز، وینیوز اور کم اخراجات پر محیط پروگرامز کروانے کا فیصلہ۔ 31 دسمبر سوسائٹی کے تمام امور کا جائزہ اور 2024کی پراگرس رپورٹ باہمی مشاورت اور غوروفکر کے بعد جاری کر دی گئی۔ شعبہ اطلاعات نشریات اور میڈیا ایڈوائزرز کی کارکردگی کچھ اسطرح رہی کہ مختلف اخبارات اور چینلز ، جرائد اور سوشل میڈیا پوسٹوں کی تقریب اور تفصیل کچھ اس طرح رہی۔ اس طرح کل اخبارات اور جرائد میں 140 سے زائد خبریں شائع ہوئیں جو کہ گذشتہ سال کی نسبت 102کم ہیں۔ تاہم کل 30مراسلہ جات بھیجے گئے اور کل 100 سے ذائد پوسٹیں بنائی گئیں۔ 5نیوز چینلز پر خبریں جاری ہوئیں۔ ان چینلز پر خبریں جاری کرنے والے صحافیوں میں اسد لیاقت راجپوت، طارق رحمان گجر، ملک ظفر اقبال، طارق شاہین اور محمد حسین عابد نمایاں رہے۔ اس سال جاری ہونے والی خبروں کی تفصیل کچھ اس طرح رہی روزنامہ پاکستان5، نوائے جنگ 20، پنجاب قیادت17، سیاسی میدان6، رونامہ جناح 3، نوائے وقت1، مشرق1، سوہنا پاکستان 10، نئی آواز 10، نیوز آف پاکستان10، پیارا پاکستان 2، صدائے چمن 3، ون پوائنٹ نیوز4، عوامی مسائل 5، روزنامہ عبادت10، نوائے ٹوبہ5، قومی سفیر 1،سی این این نیوز2، دنیا نیوز1، ٹو نیوز1،چینل نیوز1، میرا شہر1، 90نیوز 1، نوائے خبریں 2، ڈار ملتان1، پرواز 3، ٹیکو 4، روزنامہ مسلم1، نئی دنیا نیوز3، لاہور رنگ2، پرماننٹ نیوز3، لوکل ویوز6، پولیس رپورٹ6، مائی کمالیہ ویب5، سب کا پاکستان5، عوامی حقوق4، سٹی ایکسپریس4، روزنامہ جنگ1، اس سال کے نمایاں صحافیوں میں ڈاکٹر طارق رحمان گجر کی جانب سے 45، ڈاکٹر غلام مرتضیٰ71، نعیم خاں 5، رانا طارق شاہین 1، خان جنید اقبال خان1، ندیم خان7، رانا ارشاد خاں3، منظور انصاری4، حافظ غلام رسول1، شیخ ندیم اقبال1، ملک ظفر اقبال 7، محمد حسین عابد3، اور شبیر حسین بگا کی جانب سے 1خبر اور کئی خبریں دیگر صحافیوں نے مختلف اخبارات میں شائع کروائیں۔ یاد رہے کہ منظور حسین انصاری کی جانب سے 4اشتہار ٹیکو اخبار میں جاری کیے گئے۔ اس سال 2024میں چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کی جانب سے کل 12پروگراموں کا انعقاد کیا گیا۔ پرنٹ میڈیا کی مد میں تقریباً 2500روپےاور مجموعی طور پر پروگراموں کی مد میں تقریبا12500روپے لاگت آئی۔ یوں یکم جنوری 2024سے لے کر 31دسمبر 2024تک کل لاگت 15000روپے آئی اور یہ مذکورہ رقوم فنڈز کی شکل میں سوسائٹی اراکین نے ادا کیں۔ اس سال کی نمایاں شخصیات میں پیر فرخ سلیم چشتی، ڈاکٹر عباس، رانا ناصر بنک والے، رانا ارشد چوہان، محسن کمال، افضل چوہدری اور عثمان سیالوی نمایاں رہے۔ اس سال کی سب سے اہم بات چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کو یوم تاسیس کے موقعہ پر سوسائٹی کے اراکین کی تعداد سب سے زیادہ رہی۔ اُمید واثق ہے کہ سوسائٹی اپنےآئندہ آنے والے دنوں میں اپنی کارکردگی کو بہتر بنائے گی۔
خیر اندیش -:
صدر ایم افضل چوہدری
0306.8986732
جنرل سیکرٹری عثمان بشیر سیالوی
0303.2323103