چراغ بری امام کی غزہ و فلسطین کے حوالے سے ملین مارچ میں شرکت و خطاب

غزہ، فلسطین، کشمیر و شام جیسی صورتحال امت مسلمہ میں نفاق کی وجہ سے ہے۔ سجادہ نشین بری امام سرکار

اسلام آباد (ایڈیٹر نئی آواز ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ)  چراغ بری امام و جانشین امام، سجادہ نشین بری امام سرکار و جانشین دربار عالیہ شریف جناب پیر سید حیدر علی گیلانی صاحب کی غزہ و فلسطین کے حوالے سے جماعت اسلامی کی جانب سے منعقدہ ملین مارچ میں مریدین سمیت شرکت و خطاب۔ اپنے خطاب میں پیر صاحب بری امام سرکار کا کہنا تھا کہ اللہ کی رسی ہی وہ واحد کلیہ ہے جس سے ہم آپسی نفاق ختم کر کے مسلم اُمّہ کو مظبوط کر سکتے ہیں۔ اگر ہم نے اُمت محمدی مابین تفرقات نہ ختم کیے تو دیگر اسلامی ممالک بھی خدانخواستہ فلسطین بنیں گے۔ پیر صاحب نے مزید کہا کہ اغیار سے لڑنے کے لیے ہمیں اپنے ملک و اداروں کو مظبوط کرنا ہو گا تا کہ کوئی ہمارے ملک کی طرف میلی آنکھ سے نہ دیکھ سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں