صحافت جمہوریت کا ستون ہے اور اس کا مضبوط ہونا معاشرتی انصاف اور آزادیِ اظہار کے لیے ضروری ہے: مہر جنید رشید

صحافیوں کو کئی مشکلات کا سامنا ہیں، جن میں آزادی صحافت پر دباؤ، مالی مشکلات اور سیکیورٹی کے مسائل شامل ہیں: صدر۔

صحافیوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ یونین کا حصہّ بن کر اپنے حقوق کی مضبوطی میں کردار ادا کریں: گفتگو

کمالیہ (ایڈیٹر نئی آواز ۔  ڈاکٹر غلام مرتضیٰ)  سوہنا پاکستان یونین آف جرنلسٹ رجسٹرڈ کے صدر نے صحافتی حلقوں سے بات کرتے ہوئے میڈیا کے کردار اور چیلنجز پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ صحافت جمہوریت کا ستون ہے اور اس کا مضبوط ہونا معاشرتی انصاف اور آزادیِ اظہار کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں صحافی کئی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، جن میں آزادی صحافت پر دباو، مالی مشکلات اور سیکیورٹی کے مسائل شامل ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ صحافی برادری کو ان چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے متحد ہو کر کام کرنا چاہیے۔ صدر نے مزید کہا کہ صحافیوں کے لیے 2025 میں سوہنا پاکستان یونین آف جرنلسٹ کا حصہّ بننا ایک بڑا موقع ہے، کیونکہ اس یونین نے صحافیوں کے حقوق کی حفاظت اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ٹھوس اقدامات کیے ہیں۔ یونین کی ممبرشپ کا عمل جاری ہے، اور صحافیوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ یونین کا حصہّ بن کر اپنے حقوق کی مضبوطی میں کردار ادا کریں۔ انہوں نے صحافیوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے پیشہ ورانہ فرائض کو دیانت داری کے ساتھ ادا کریں اور معاشرتی بہتری میں اپنا کردار ادا کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں