کمالیہ: بابائے قوم قائد اعظم کے یوم پیدائش پر پیارا پاکستان ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ کی جانب سے کیک کٹنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا

تقریب میں بانی و منتظم پیارا پاکستان ساجد کمبوہ، معروف شاعر پروفیسر اقرار مصطفیٰ، شاعر زاہد توقیر ودیگر مقررین نے خیالات کا اظہار کیا

تقریب میں عہدیداران و ممبران پیارا پاکستان کے علاوہ ادبی، سماجی تاجر و صحافی برادری نے شرکت کی

کمالیہ (ایڈیٹر نئی آواز ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) ممبر پیارا پاکستان محمد امین گڈو کی رہائش گاہ پر بابائے قوم بانی پاکستان قائد اعظم کے 148 ویں یوم پیدائش کے حوالے سے کیک کٹنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں بانی و منتظم پیارا پاکستان ساجد کمبوہ، معروف شاعر پروفیسر اقرار مصطفیٰ، شاعر زاہد توقیر، اولمپیئن ہاکی پلیئر طارق عمران، طارق محمود رانا، محسن رضا خان، کرکٹر عدنان دانی کمبوہ، لیب ٹیکنیشن فیصل قادری، صحافی عبدالرحمٰن انصاری و دیگر نے شرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ قائد اعظم ڈے پر ہم سب کو عہد کرنا ہے کہ قائد کے فرامین پر عمل کرینگے۔ قائد اعظم کے اصولوں پر کار بند رہیں۔ قائد اعظم کی بصیرت افروز قیادت میں پاکستان معرض وجود میں آیا۔ کوئی لالچ خوف قائد اعظم کو عظیم مقصد سے نہ ہٹا سکا۔ قائد کا اتحاد، تنظیم اور ایمان کا پیغام ہی پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا ضامن ہے۔ آزادی کی قدر اور پاکستان کی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ قائد اعظم محمد علی جناح نے غلامی سے آزادی کے سفر کو بڑی حکمت و دانائی سے طے کیا۔ تقریب کے اختتام پر ان کے بلندی درجات کے لئے دعا کی گئی۔ اور آنے والے مہمانوں کو ممبر پیارا پاکستان محمد امین گُڈو کی جانب سےپُرتکلف ظہرانہ دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں