کرکٹ : مجھے افسوس ہے کہ ہماری بیٹنگ اچھی نہیں تھی جس وجہ سے ہار ہوئی

پاکستان کے ون ڈے کے کپتان اظہر علی نے تیسرے ون ڈے میچ میں مڈل آرڈر کے ناکام ہونے پر افسوس کیا ہے۔

image

شارجہ میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میں ناکامی کے بعد مہمان انگلینڈ کو چار میچوں کی سیریز میں 1-2 کی برتری مل گئی ہے۔

میچ میں ایک موقع پر پاکستان کا سکور 2-132 تھا، تاہم مڈل آرڈر یک دم گر گئی اور 161 کے مجموعی سکور تک مزید چھ بلے باز پویلین لوٹ چکے تھے۔

اظہر علی کے مطابق: ’ہماری شروعات بہتر تھی لیکن پھر جلد ہی کچھ وکٹیں گرنے کے بعد رن آؤٹس کا سلسلہ شروع ہو گیا‘۔

’میں تسلیم کرتا ہوں کہ وکٹ پر ہماری رننگ خراب تھی۔بطور ٹیم ہم سیٹ ہونے کے مرحلے سے گزر رہے ہیں‘۔

2015 ورلڈ کپ کے اختتام پر مصباح الحق کی ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر اظہر کو کپتان مقرر کیا گیا تھا۔

اظہر نے بتایا ‘یقیناً جب کوئی ٹیم ہارتی ہے تو اس کے احساسات اچھے نہیں ہوتے، اور جب شک و شبہات پیدا ہو جائیں تو پھر ٹیم کے ساتھ ساتھ ملک بھی مایوس ہوتا ہے‘۔

اظہر کے مطابق، سیریز کا آخری میچ میں جیتنا ان کیلئے انتہائی اہم ہو چکا ہے۔’ہم ان کھلاڑیوں کو ٹیم میں منتخب کریں گے جو ہمیں جیت دلا سکیں‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں