رکن قومی اسمبلی عابد رضا کے وارنٹ گرفتاری جاری


image

ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی کے وارنٹ گرفتاری جاری۔

سپریم کورٹ نے گجرات سے منتخب مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی عابد رضا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، انسداد دہشتگردی کی عدالت سے مقدمے کا تمام ریکارڈ طلب کرلیا،چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے گجرات سے منتخب رکن قومی اسمبلی عابد رضا کی بریت سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کی،عدالت نے عابد رضا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ عابد رضا آئندہ سماعت پر پیش ہوں، سپریم کورٹ نے عابد رضا کو دو لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے انسداد دہشتگردی عدالت سے مقدمے کا تمام ریکارڈ طلب کرلیا،عابد رضا کے خلاف انسداد دہشتگردی عدالت میں چھ افراد کے قتل کا مقدمہ درج تھا، فریقین سے صلح ہونے پر عابد رضا مقدمے سے بری ہوگئے تھے،سپریم کورٹ نے انسداد دہشتگردی ایکٹ کو نظرانداز کیے جانے پر ازخود نوٹس لیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں