میری جان کو خطرہ ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے اپیل ہے کہ مجھے تحفظ دیا جائے: متاثرہ شہری عارف حسین
شیخوپورہ (ایڈیٹر نئی آواز ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) تفصیلات کے مطابق متاثرہ شہری عارف حسین نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شیخوپورہ کہ گاؤں جھامکے میں حاضر سروس ڈی ایس پی کا بیٹا اپنے باپ کی وردی کی دھونس جماتے ہوئے میری ملکیتی پراپرٹی پر قبضہ کر کہ بیٹھا ہے۔ عارف حسین کا کہنا تھا کہ عادل ورک نے آتشی اسلح کے زور پر میرے ملکیتی گھر پر قبضہ کر لیا ہے۔ اور گھر کی دیواروں پر جگہ جگہ لکھ دیا ہے کہ مکان کی خریداری کے لیے عادل ورک سے رابطہ کریں۔ متاثرہ شہری عارف حسین کا مزید کہنا تھا کہ گھر پر قبضہ کرنے کے بعد عادل ورک اس کے ساتھیوں جس میں رانا کاشف عرف بورا برانڈ نے مجھے آتشی اسلحہ دکھا کر جان سے مار دینے کی دھمکیاں بھی دیں ہیں۔ میری جان شدید خطرہ میں ہے۔ مقامی پولیس کسی قسم کا تعاون نہیں کر رہی۔ مزید 70 سالہ بوڑھے متاثرہ شہری عارف حسین اپنی جان کے تحفظ کے لیے مقامی پولیس اسٹیشن اور آر پی او شیخوپورہ آفس میں درخواستیں بھی دے رکھی ہیں۔ عارف حسین نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور آئی جی پنجاب سے اپیل کی کہ میری داد رسی کی جائے، میری ملکیتی پراپرٹی سے قبضہ واگزار کروایا جائے اور مجھے تحفظ فراہم کیا جائے۔