سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری سرور نور آف UK نے چوہدری انور ضیاء کو ترقی ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا
کمالیہ ( محمد ندیم خان سے) سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری سرور نور آف UK کی طرف سے کمالیہ کے معروف قانون دان چوہدری ضیاء الدین مرحوم کے صاحبزادے چوہدری منور ضیاء ایڈووکیٹ، چوہدری عمران ضیاء اور چوہدری عرفان ضیاء (ایڈیشنل پراسیکورٹر جنرل سپریم کورٹ اسلام آباد) کے بڑے بھائی چوہدری انور ضیاء کو ملتان انٹرنیشنل ائرپورٹ مینجر سے ترقی دے کر ایڈیشنل ڈائریکٹر سول ایوی ایشن کے عہدہ پر تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار کمالیہ کی سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری سرور نور آف UK (محرک جسد خاکی چوہدری رحمت علی) نے سنیئر صحافی پریس کلب کمالیہ محمد ندیم خان سے ٹیلی فون پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم چوہدری انور ضیاء کو ملتان انٹرنیشنل ائرپورٹ ایڈیشنل ڈائریکٹر سول ایوی ایشن کے عہدہ پر تعینات ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اور دعا کی کہ اللہ رب العزت ان کو مزیز ترقی سے نوازے۔ یہ اہل کمالیہ کے لئے فخر کی بات ہے۔