کمالیہ ٹیلی کام ریٹیلرز ایسوسی ایشن کی ماہانہ میٹنگ زیرِ صدارت صدر ٹیلی کام ریٹیلرز ایسوسی ایشن فیض سلطان فیصل مقامی نجی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔

خصوصی طور جاز فرنچائز کے بی ڈی او محمد زاہد اور مینجر محمد شفیق کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا

میٹنگ میں ریٹیلرز کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لئے تفصیلی گفتگو ہوئی۔

کمالیہ (ایڈیٹر نئی آواز ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) کمالیہ ٹیلی کام ریٹیلرز ایسوسی ایشن کی ماہانہ میٹنگ زیرِ صدارت صدر ٹیلی کام ریٹیلرز ایسوسی ایشن فیض سلطان فیصل مقامی نجی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ جس میں خصوصی طور جاز فرنچائز کے بی ڈی او محمد زاہد اور مینجر محمد شفیق کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔ میٹنگ کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ اس کے بعد جنرل سیکرٹری چوہدری عرفان نے میٹنگ کا ایجنڈا بیان کیا۔ میٹنگ میں یونین کے ایگزیکٹیو ممبران نے شرکت کی۔ میٹنگ میں ریٹیلرز کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لئے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ خصوصاً فرنچائز کے ساتھ باہمی تعلقات اور کام میں بہتری اور ریٹیلرز کی جانب سے فرنچائزی کو درپیش معاملات کے حل کے لئے گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر رانا اُسامہ انفارمیشن سیکرٹری کمالیہ ٹیلی کام ریٹیلر ایسوسی ایشن اور دیگر میڈیا پرسن بھی ماجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں