کمالیہ تاجر اتحاد یونین کی تقریب حلف برداری

ایم این اے کمالیہ مہرریاض فتیانہ نے عہدیداران سے حلف لیا

کمالیہ (تحصیل رپورٹر محمد رؤف منج) تفصیلات کےمطابق کمالیہ تاجر اتحاد یونین کی تقریب حلف برداری مختار پیلس ایگزیکٹو ہال میں منعقد ہوئی۔ جس میں ایم این اے ریاض فتیانہ نے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا۔ اور مبارکباد پیش کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے مہر ریاض فتیانہ نے کہا کہ تاجر معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ بلاشبہ تاجر کمیونٹی بے شمار مسائل کا شکار ہے جن کا بخوبی اندازہ ہے۔ ان شاءاللہ تاجروں کی فلاح وبہبود اور مسائل کے حل کیلئے جلد منصوبہ جات پر کام شروع کیا جائے گا۔ کمالیہ شہر کی تعمیر وترقی تاجر کمیونٹی کی معاشی مضبوطی سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ تمام نومنتخب عہدیداران اپنے تمام تر ذاتی مفادات اور سیاسی وابستگیوں کو بالائے طاقت رکھتے ہوئے تاجروں کے مسائل کے مخلصانہ حل کیلئے کوشاں رہیں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے ریاض فتیانہ کا مزید کہنا تھا کہ کمالیہ شہر میں کمالیہ یونیورسٹی کا قیام انڈسٹریل زون اور کمالیہ رنگ روڈ ٹورازم کے فروغ کے متعدد منصوبہ جات شہر کی ترقی سمیت تاجروں اور کمالیہ کے شہریوں کیلئے سودمند ثابت ہونگے۔ ان تمام منصوبہ جات کو آئندہ دوسال میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں