تقریب میں سی پی ڈی آئی کے عہدیداروں سمیت سٹوڈنٹس، خواتین، افراد باہم معذوری، و دیگر نے شرکت کی۔
حاضرین نے مختلف مسائل کو بھی اُجاگر کیا۔ جن کے حل کے لئے ممکنہ طریقہ کار بھی بتایا گیا۔
کمالیہ (ایڈیٹر نئی آواز ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) گورنمنٹ پبلک لائبریری میں سی پی ڈی آئی کی معاون تنظیم “فیس پاکستان” نے ایک مضبوط اور جامع کمیونٹی کے لیے سول رجسٹریشن (پیدائش، موت، شادی، طلاق اور قومی شناختی کارڈ) کو بہتر بنانے کے بارے میں آگاہی سیشن منعقد ہوا۔ جس میں نادرا کی نمائندگی کرتے ہوئے نعیم الثقلین نے شناختی کارڈ کے علاوہ نادرا سے حاصل کیے جانے والی تمام دستاویزات کے طریقہ کار اور فیس کے متعلق نہایت مدلل انداز میں وضاحت کی۔ جبکہ ممبر امن کمیٹی اور نکاح رجسٹرار حافط عالمگیر نے پیدائش، موت، شادی، طلاق کے اندراج اور طریقہ کار کے متعلق بتایا۔ فیس پاکستان کے ڈسٹرکٹ فوکل پرسن محمد شاہد سندھو نے پراجیکٹ اور آج کے موضوع کی اہمیت کا تعارف کرواتے ہوئے بتایا کہ سول رجسٹریشن کا تعلق انسان کی پیدائش سے لے کر اس دنیا سے رخصت ہونے تک ہے۔ اس تقریب میں سی پی ڈی آئی کے صوبائی مینیجر فیصل منظور، کنوئنیر یوتھ کونسل ساجد کمبوہ، یوتھ ایکٹوسٹ ڈاکٹر افتخار انجم، سابقہ ممبر ضلع کونسل عظمٰی قیوم ، اقلیتی رہنما ارشد تبسم، خواجہ سرا کمیونٹی سے گروُ صدیقی کے علاوہ سٹوڈنٹس، خواتین، افراد باہم معذوری، اور خواجہ سراوں نے بھی شرکت کی۔ حاضرین نے مختلف مسائل کو بھی اُجاگر کیا۔ جن کے حل کے لئے ممکنہ طریقہ کار بھی بتایا گیا۔ شرکاء نےآج کے اس پروگرام کو سراہا اور مستقبل میں ان کاوشوں کو جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔