فری آئی کیمپ سے سینکڑوں خواتین و بزرگ مستفید ہوئے۔ کیمپ سے مستفید ہونے والے خواتین و حضرات بزرگوں نے ڈھیروں دعائیں دیں۔
پیارا پاکستان ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ کو مزید وسیع اور فال کریں گے۔ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاوہ ڈویژن فیصل آباد تک اس کو وسیع کیا جائے گا
کمالیہ (ایڈیٹر نئی آواز ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) کمالیہ کی متحرک و فعال فلاحی تنظیم پیارا پاکستان ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ کے زیرِ انتظام 398 واں پیارا پاکستان فری آئی کیمپ چک نمبر 742 گ۔ب میں میاں ضمیر الحسن بلوچ سابق وائس چیئرمین یونین کونسل کے ڈیرہ پر لگایا گیا۔ پیارا پاکستان فری آئی کیمپ سے سینکڑوں خواتین و بزرگ مستفید ہوئے۔ کیمپ سے مستفید ہونے والے خواتین و حضرات بزرگوں نے ٹیم پیارا پاکستان اور بانی و منتظم پیارا پاکستان ساجد کمبوہ کو ڈھیروں دعائیں دیں۔ موقع پر موجود کمالیہ کے صحافیوں سعید سے بات چیت کرتے ہوئے کیمپ انتظامیہ نے کہا کہ اِن شاء اللہ ہم اسی طرح اپنی کوشش کاوش جدوجہد جاری رکھیں گے۔ غریب لاچار عوام جن کا کوئی سہارا نہیں ہے ان کا آنکھوں کا آپریشن سے لے کر چیک اپ تک جدید ٹیکنالوجی کی مشینوں کے ساتھ کرتے رہیں گے۔ اور اِن شاءاللہ اس کار خیر میں جو رضاکارانہ ہمارے نمائندے کام کر رہے ہیں۔ ہم ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ہم اِن شاءاللہ یہ ارادہ اور عزم رکھتے ہیں۔ پیارا پاکستان ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ کو مزید وسیع اور فال کریں گے۔ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاوہ ڈویژن فیصل آباد تک اس کو وسیع کیا جائے گا۔ بانی و چیئرمین پیارا پاکستان ویلفیئر سوسائٹی ساجد کمبوہ صاحب نے اس موقع پر کہا کہ ہم چاہتے ہیں ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ڈویژن فیصل آباد کے مخیر حضرات اس کار خیر میں حصہّ ملائیں تاکہ غریب اور لاچار لوگوں کا آنکھوں کا آپریشن جدید ٹیکنالوجی کی مشینوں کے ساتھ فری کیا جائے۔