پیارا پاکستان ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ، ٹرانسجینڈر کمیونٹی کی کونسلنگ کا سلسلہ شروع کرے گا
ٹرانسجینڈر کمیونٹی کو سائیکالوجی سے متعلق درپیش مسائل کو سن کر ان کو حل کرنے سے متعلق گائیڈ لائن مہیا کرے گا
کمالیہ (ایڈیٹر نئی آواز ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) بانی و منتظم پیارا پاکستان ساجد کمبوہ کی کمالیہ کے ٹرانسجینڈرز کی گُرو صدیقی کے ڈیرہ پر آمد۔ علاقائی اور باہمی امور پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر مائی حاجن سینئیر ٹرانسجینڈر شاہد سندھو فوکل پرسن فیس پاکستان بھی موجود تھے۔ پیارا پاکستان معاشرے کے پسماندہ طبقات کی خوشحالی کے اقدامات کیلئے کوشاں ہے۔ تحفظ مرکز ٹوبہ ٹیک سنگھ کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ تحفظ مرکز کمزور طبقات کے حقوق کے تحفظ کیلئے سرگرم اور کوشاں ہے۔ ساجد کمبوہ نے کہا ٹرانسجینڈر کو معاشرے کا مفید شہری بنانا ہوگا۔پیارا پاکستان ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ، ٹرانسجینڈر کمیونٹی کی کونسلنگ کا سلسلہ شروع کرے گا۔ تحفظ مرکز کمزور طبقات کے حقوق کے تحفظ کیلئے سرگرم اور کوشاں ہے۔ ٹرانسجینڈر کمیونٹی کو سائیکالوجی سے متعلق درپیش مسائل کو سن کر ان کو حل کرنے سے متعلق گائیڈ لائن مہیا کرے گا۔