آئی جی سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ڈاکٹر عبدالخالق عظیمی کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے، بصورت دیگر صحافی برادری پُرامن احتجاج کا حق رکھتی ہے
کمالیہ (ایڈیٹر نئی آواز ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) تفصیلات کے مطابق پاکستان کی نامور صحافی تنظیم نیشنل یونین آف جرنلسٹس کے سابق صوبائی نائب صدر رانا عزیز اللہ عظیمی کے بھائی ڈاکٹر عبدالخالق عظیمی کو سندھ کے شہر حیدرآباد میں کلینک سے گھر جاتے ہوئے نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیا تھا۔ جس پر بانی و مرکزی چیئرمین نیشنل یونین آف جرنلسٹس محمد احسان مغل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ڈاکٹر عبدالخالق عظیمی کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ڈاکٹر عبدالخالق عظیمی کے قاتلوں کا کئی روز گزر جانے کے بعد بھی گرفتار نہ ہونا سندھ پولیس کی ناقص کارکردگی کا مُنہّ بولتا ثبوت ہے۔ آئی جی سندھ سے ملزمان کی جلد از جلد گرفتار اور لواحقین کے لیے انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اگر ملزمان کو گرفتار نہ کیا گیا تو سندھ کی صحافی برادری پُرامن احتجاج کا حق رکھتی ہے۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ نیشنل یونین آف جرنلسٹس لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ ملزمان کی گرفتاری تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ ہر صحافی کو انصاف اور اس کے حقوق دلوانا ہی نیشنل یونین آف جرنلسٹس کا اولین فریضہ ہے۔