سیالکوٹ (ایڈیٹر نئی آواز ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) تفصیلات کے مطابق نیشنل یونین آف جرنلسٹس کے بانی و مرکزی چیئرمین محمد احسان مغل کی سالگرہ کے موقع پر دیگر شہروں کی طرح سیالکوٹ میں بھی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا انعقاد مرکزی نائب صدر نیشنل یونین آف جرنلسٹس سید غضنفر حسین گیلانی کی جانب سے کیا گیا۔ تقریب میں چوہدری سجاد باجوہ، میاں فاروق مشتاق باجوہ صاحب فوجی نصیر، زمان، شاہد سمیت دیگر نے شرکت کی۔ تقریب میں بانی نیشنل یونین آف جرنلسٹس محمد احسان مغل کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ان کی عمر درازی کے لیے خصوصی دعا بھی کروائی گئی۔