اجلاس میں تحصیلدار سمیت عملہ ریونیو نے شرکت کی۔
محکمانہ وصولی کے عمل میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہ کی جائے گی: اسسٹنٹ کمشنر اقراء ناصر
کمالیہ (ایڈیٹر نئی آواز ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) اسسٹنٹ کمشنر اقراء ناصر ریونیو سٹاف کے ساتھ محکمانہ وصولیوں کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کی۔ تحصیلدار کمالیہ سمیت ریونیو سٹاف کی شرکت۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر اقراء ناصر کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں تحصیلدار سمیت عملہ ریونیو نے شرکت کی. شرکاء اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر اقراء ناصر نے کہا کہ محکمانہ وصولی کے عمل کو تیز کیا جائے۔ اور واجبات کی ادائیگی سرکاری فنڈ میں جمع کروانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ اور زرعی انکم ٹیکس، آبیانہ کی وصولی کے عمل میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہ کی جائے گی۔