کراچی (ایڈیٹر نئی آواز۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ)تفصیلات کے مطابق آج 27 اکتوبر 2024 کو بانی و مرکزی چیئرمین نیشنل یونین آف جرنلسٹس محمد احسان مغل کے جنم دن کی مناسبت سے شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کا انعقاد مرکزی صدر نیشنل یونین آف جرنلسٹس ملک ریاض احمد عارف کی جانب سے کراچی کے علاقے ڈیفنس آر این این ہیڈ آفس میں کیا گیا۔ آج ملک بھر میں بانی نیشنل یونین آف جرنلسٹس محمد احسان مغل کی سالگرہ جوش و خروش سے منائی گئی، آج ملک بھر میں صحافی تنظیموں اور نیشنل یونین اف جرنلسٹس کے زیر اہتمام ہر ضلعی مقام پر تقریبات کا انعقاد کیا گیا، بانی نیشنل یونین آف جرنلسٹس محمد احسان مغل کی درازی عمر اور کامیابی کی دعائیں کی گئی۔ اسی طرح آر این این نیوز آفس کراچی میں بھی بانی و چیئرمین نیشنل یونین آف جرنلسٹس محمد احسان مغل کی سالگرہ کو جوش و خروش سے منایا گیا۔جہاں ان کی درازی عمر اور کامیابیوں کے لیے خصوصی دعا کرائی گئی۔ مرکزی صدر نیشنل یونین آف جرنلسٹس ریاض احمد عارف کی جانب سے منعقد اس تقریب میں سی ای او ایس کے نیوز شیخ کمال، چیف ایڈیٹر روزنامہ ایس کے نیوز عزیز اللہ عظیمی، ایچ آر آر این این نیوز محمد نواز مبین، محمد قائم خان، نیوز اینکر مہوش صدف، اینکر پرسن کرن سمیت دیگر صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر بانی نیشنل یونین آف جرنلسٹس محمد احسان مغل کی عمر درازی کے لیے خصوصی دعا بھی کروائی گئی، آخر میں اپنا اظہارِ خیال کرتے ہوۓ مرکزی صدر نیشنل یونین آف جرنلسٹس ریاض احمد عارف نے کہا کہ ہمارے قائد محمد احسان مغل کی صحافتی خدمات قابلِ تحسین ہیں، انہوں نے ہمیشہ آزادی حق رائے کو فروغ دیا اور صحافی برادری کے حقوق کے تحفظ کے لیے کبھی اپنی جان تک کی پرواہ نہ کی۔ ان کی صحافتی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔