حیدر آباد (ایڈیٹر نئی آواز۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) تفصیلات کے مطابق بانی و مرکزی چیئرمین نیشنل یونین آف جرنلسٹس محمد احسان مغل کے جنم دن کی مناسبت سے ممبر نیشنل یونین آف جرنلسٹس اور ایڈیٹر روزنامہ عظمت نیوز محمد علی قریشی کے زیر انتظام حیدرآباد سندھ میں شاندار تقریب منعقد کی گئی، اس پروقار تقریب میں انٹرنیشنل جرنلسٹس کونسل آف پاکستان حیدرآباد ڈویژن کے صدر سینئر صحافی دانش قاضی، پاکستان میڈیا کونسل سندھ کے ترجمان سینئر صحافی جہانزیب علی کاتیار، جرنلسٹس ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی نائب صدر عمران سعید، ریڈیو پاکستان کے سینئر براڈ کاسٹنگ عبدالستار خان، لیگل ایڈ کمیٹی علی جان بلوچ ایڈوکیٹ، ماہر قانون دان محمد امین صدیقی، رئیس احمد، راشد جمال، اسد قریشی، میڈم رابعہ شاہ، خیر محمد چانڈیو، نعمت اللہ چانڈیو، صادقین شیخ، ارشد اقبال، عباد الرحمٰن، حسیب دیسوالی، صفیان صدیقی، زیبر عباسی سمیت دیگر نے شرکت کی بانی و مرکزی چیئرمین نیشنل یونین آف جرنلسٹس محمد احسان مغل کے لئے اپنی نیک خواہشات اور خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ہم سب صحافی بھائیوں اور بہنوں کے لیے یادگار اور خوشی کا دن ہے آج کے دن نیشنل یونین آف جرنلسٹس کے بانی و مرکزی چیئرمین محمد احسان مغل کی سالگرہ کا دن ہے حیدرآباد سندھ سے تعلق رکھنے والی صحافی برادری صدق دل سے سینئر صحافی محمد احسان مغل کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتی ہے، ہم سب کی اس تقریب میں شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ کراچی سے لیکر خیبر تک شعبہ صحافت سے وابستہ صحافی بھائی اور بہن متحد و منظم ہیں، پاکستان کی صحافتی تاریخ جابر حکمرانوں کے ظلم و جبر سے بھری ہوئی ہے، ہر دور میں آمروں کے ظلم جمہوری حکومتوں کی پابندیاں اور معاشی قتل کا عذاب صحافت کو ہی سہنا پڑا اخبارات کی بندش صحافیوں کی برطرفیاں، قید وبند کی صعوبتیں جھیلنے کے باوجود صحافتی برادری نے ہمیشہ حق اور سچ کی شمع کو بجھنے نہیں دیا، ایسے ہی ایک نڈر اور بے باک صحافی نیشنل یونین آف جرنلسٹس کے بانی و مرکزی چیئرمین محمد احسان مغل ہیں، جنہوں نے جمہوری حقوق اور صحافی برادری کیلئے معاشی اور پیشہ ورانہ حقوق کی جدوجہد میں قائدانہ کردار ادا کیا، جس پر آج ہم اپنے نڈر بے باک لیڈر بانی و مرکزی چیئرمین نیشنل یونین آف جرنلسٹس محمد احسان مغل کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں،