مزید مہمانانِ گرامی میں خواجہ شیخ بلال، محمد اظہر، رانا دانش، عباس جٹ، عقیل جٹ، شہباز، بابا الطاف قادر، جاوید صابری، غلام رسول، یوسف اوڈھ، رانا لیاقت، رانا سیف، قاسم، عطر حسین، رضوان گجر، عاصم شامل
فیصل آباد (ایڈیٹر نئی آواز ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے قریبی شہر سانگلہ ہل میں حضرت پیر سید شاہ سوار بخاری، حضرت پیر سید محمد حسین شاہ بخاری، حضرت پیر سید رفاقت حسین شاہ بخاری اویسی کے عرس مبارک کے موقع پر تین روزہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا انعقاد گدی نشین پیر سید جیون حسین شاہ بخاری، پیر سید انور حسین شاہ بخاری اور صاحبزادگان پیر سید اشتیاق حسین شاہ بخاری، پیر سید عقیل حسین شاہ بخاری، پیر سید شکیل حسین شاہ بخاری، پیر سید عمران حسین شاہ بخاری، پیر سید علی حسن شاہ بخاری، پیر سید محمد شاہ بخاری کی زیرِ سرپرستی کیا گیا۔ تقریب چادر پوشی اور محفلِ سماع میں بانی و مرکزی چیئرمین نیشنل یونین آف جرنلسٹس محمد احسان مغل نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ شرکت پر ان کا والہانہ استقبال کیا گیا، مزید عرس مبارک کی تقریبات میں پاکستان بھر سے زائرین نے کثیر تعداد میں شرکت کی، مزید مہمانانِ گرامی میں خواجہ شیخ بلال، محمد اظہر، رانا دانش، عباس جٹ، عقیل جٹ، شہباز، بابا الطاف قادر، جاوید صابری، غلام رسول، یوسف اوڈھ، رانا لیاقت، رانا سیف، قاسم، عطر حسین، رضوان گجر، عاصم، سمیت دیگر شامل تھے۔ مزید انتطامیہ کے فرائض قربان اعوان، ماموں شیرا، علی مون، پیر تجمل شاہ، یٰسین گجر، چاند، وقاص گجر، وحید حسنین، مبین، تقی گجر، مبین آف کینیڈا، ابرار، جاوید، سائیں ملنگ، بشارت ملنگ، رحمت ملنگ، اعظم اعوان، عمر میاں، مرتضیٰ، بشیر حلیفہ، گل شیر سمیت دیگر نے سرانجام دئیے۔ عرس مبارک کے آخری روز شاندار محفلِ سماع کا انعقاد کیا گیا، جہاں ملک کے مشہور و معروف قوالوں نے اپنے فن سے سماء باندھ دیا۔