احسن ریاض کولاہور میں انکی رہائش گاہ سے جبراً گرفتار کیا گیا

رہائی کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس پر ہائیکورٹ نے سی سی پی اولاہور کو حسن ریاض کے اس گرفتار نما اغوا کئے جانے پر جواب طلبی کی اور انکی بازیابی کے احکامات صادر کئے

موجودہ حکومت اپنی ناکامی کا غصہ ہم پر نکال رہی مگر اس سے کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا: آشفہ ریاض

کمالیہ (ایڈیٹر نئی آواز ۔ڈاکٹر غلام مرتضی ) تفصیلات کے مطابق رکن پنجاب اسمبلی آشفہ ریاض فتیانہ نے کہا ہے کہ ان کے صاحبزادے سابق ایم پی اے احسن ریاض فتیانہ کو لاہور میں ان کی رہائش گاہ سے جبراً گرفتار کیا گیا۔ جس کی رہائی کے لئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس کے بعد ہائیکورٹ نے اس درخواست پر کاروائی کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور کو احسن ریاض فتیانہ کے اس گرفتار نما اغوا کئے جانے پر جواب طلبی کی اور ان کی بازیابی کے احکامات بھی صادر کئے۔ موجودہ حکومت اپنی ناکامی کا غصہ ہم پر نکال رہی ہے مگر اس سے کچھ بھی حاصل نہیں ہو گا۔ ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے بلکہ ایسا کرنے سے عوام بھی موجودہ حکومت کے خلاف بھڑک اٹھے گی جس کا تمام تر نقصان حکومت اور حکومتی اداروں کو ہی ہو گا ۔ ہم عوامی نمائندے ہیں اور عوام ہمارے ساتھ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں