اسسٹنٹ ڈائریکٹر بنظیر انکم سپورٹ پروگرام کمالیہ محمد علی کی دبنگ کاروائی، ریٹیلر اور اسکے ساتھیوں سمیت دفتر بنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے چوکیدار ریاست علی کے خلاف مقدمے کا اندراج کروا دیا۔

کمالیہ (ایڈیٹر نئی آواز ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) اسسٹنٹ ڈائریکٹر بنظیر انکم سپورٹ پروگرام محمد علی کی دبنگ کاروائی، بنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے وظیفہ سے مستفید ہونے والی خواتین کو رقم کم دینے رقم میں خرد برد کرنے پر ریٹیلر اور اسکے ساتھیوں سمیت دفتر بنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے چوکیدار ریاست علی کے خلاف مقدمے کا اندراج کروا دیا۔ اسسٹنٹ سینئیر پولیس آفیسر سندس اسحاق کی انکوائری کے بعد ایف۔آئی۔آر کا اندراج کردیا گیا۔ ۔شہر بھر کی سماجی شخصیات، شہریوں اور پیارا پاکستان ویلفئیر سوسائٹی رجسٹرڈ کے عہدیداران و ممبران نے کرپشن کے خاتمے اور بہترین اقدام پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر بی۔آئی۔ایس۔پی محمد علی اور اے۔ایس۔پی سندس اسحاق کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں