شادی ایک خوبصورت بندھن ہے۔ جب دو لوگوں کی آپس میں شادی ہوجاتی ہے تو وہ زندگی بھر کے لیے ساتھی بن جاتے ہیں۔
ہماری چھوٹی چھوٹی غلطیاں ہمارے اس رشتے میں رکاوٹ پیدا کرتی ہیں۔ اللہ پاک نے دنیا میں سب سے پہلا رشتہ بنایا وہ تھا ہی میاں بیوی کا۔ اور پھر سارے رشتے اس کے بعد آتے ہیں۔۔
(رسول ﷺ نے فرمایا )
شیطان اپنا تخت پانی پر رکھتا ہے۔ پھر اپنے لشکروں کو دنیا میں فساد کرنے کو بھیجتا ہے پس سب سے بڑا فتنہ باز اس کا سب سے زیادہ قریبی ہوتا ہے۔ کوئی شیطان ایک اس میں سے آکر کہتا ہے تو نے کچھ بھی نہیں کیا۔ پھر کوئی اور آکر کہتا ہے کہ میں نے فلاں کو نہ چھوڑا، یہاں تک کہ اس میں اور اس کی بیوی میں جدائی كروادی۔ تو ابلیس اس کو قریب کر لیتا ہے۔ اور کہتا ہے ہاں تو نے بڑا کام کیا۔۔۔
صحیح مسلم
ہم کیسے اپنی شادی شدہ زندگی کو کامیاب بنا سکتے ہیں اور خو شیوں والی زندگی گزار سکتے ہیں؟؟
میاں بیوی کے رشتے میں اعتماد اور بھروسہ لازم و ملزم ہے یعنی اگر کبھی آپ کے درمیان لڑائی جھگڑا ہو بھی جائے تو آپ ایک دوسرے کا احترام کرنا نہ چھوڑیں۔
ایک دوسرے پر کسی قسم کا دباؤ نہ ڈالیں، اور کسی قسم کا غصہّ ظاہر نہ کریں۔ کبھی بھی اپنے ساتھی کا کسی دوسرے سے موازنہ نہ کریں۔ خاص طور پر فیس بک، انسٹا گرام اور ٹک ٹوک کی سٹوریز دیکھ کر۔
میاں بیوی کیلئے ضروری ہے آپس میں دوستی والا ماحول رکھیں۔ ضروری نہیں ہوتا جو اپنی بیویوں کو بیرون ملک لیکر جاتے ہیں یا کسی مہینگے ریسٹوران میں جاتے ہیں تو وہ بڑا خوش ہیں۔ بعض لوگ تصویر کا رخ دکھاتے ہیں۔ اس لیے کبھی بھی موازنہ نہ کریں۔
کوئی بھی انسان فرشتہ نہیں ہوتا اس لیے ایک دوسرے کی غلطیوں کو معاف کریں۔ کوشش کی جائے کہ بحث سے کام نہ لیا جائے۔ غصہّ آئے تب بھی خاموش رہیں۔۔۔۔۔